عوام پانی کیلئے ترس رہے ہیں، اربوں روپے کا حساب کون دیگا، ایچ ڈی پی

  • July 8, 2018, 10:38 pm
  • National News
  • 68 Views

کوئٹہ(پ ر) ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے چیرمین و نامزد امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 265 و صوبائی اسمبلی پی بی 27 عبدالخالق ہزارہ ،سکیرٹری جنرل و امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پی بی26 ،سکیرٹری مالیات رکن ڈسڑکٹ کونسل و امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 264 محمد رضاہزارہ پارٹی کے مرکزی رہنماؤں محمد رضا وکیل،عزیز اللہ ہزارہ،غلام مہدی،مرزار حسین ہزارہ،محمد یونس چنگیزی،عصمت یاری، ڈاکڑاصغر علی چنگیزی،ساحل ہزارہ،بوستان علی کشمند،خواتین رہنماؤں محترمہ سیما سمر،انیسہ علی کشمند و دیگر نے ہزارہ ٹاون میں منعقدہ خواتین کے جلسہ عام ،علمدار روڈ پی بی 27 و پی بی 26 میں مختلف کارنر میٹنگوں اور معتبرین و معززین سے ملاقاتوں اور خطاب کے دوران کہا کہ کوئٹہ کو لٹل پیرس بنانے کیلئے ہر دور میں مختلف صوبائی حکومتوں نے وعدے کئے اربوں روپوں کے فنڈز ریلیز ہوئے صرف سیوریج اور فراہمی آب کیلئے خصوصی گرانٹ کی مد میں اربوں روپے ایک ہی دورحکومت میں جاری کئے گئے جبکہ اس کے بعد کوئٹہ کے شہریوں کو پینے کے پانی کی مد میں صوبائی حکومت اور مرکزی حکومتوں نے خطیر رقم منظور کی اور اسکا اجرا کیاگیا مگر آج کوئٹہ کے شہری پانی کے ایک قطرے کیلئے ترس رہے ہیں جبکہ اربوں روپے کا حساب دینے والا کوئی موجود نہیں ،گزشتہ 5سالوں کے دوران پی بی 27 کے ایک فٹبال گراؤنڈکیلئے بار بار فنڈ منظور ہوا ہر سال اسے خراب کرکے بھر سے بنانے کے بہانے کئے جاتے رہے،ایک ٹوائیلٹ10 ملین روپے سے بنی،3پانی کے 90 ملین سے زائد روپے میں بنی،جس میں آج کل پانی کے ذخیرے کی بجائے جواریوں کے ٹھکانے بن گئے ہیں ،90ملین خرچ کرنے کے باوجود علاقے کے عوام اور پی بی 27 کے شہری پانی سے محروم رہے ہیں،کئی سڑکوں کی مرمت صرف کاغذوں کی حد تک ہوگئی ہے ،سٹوڈنٹس سکالر شپ اپنے عزیز و اقارب کو دئیے گئے،میڈیکل ہیلتھ کی مد میں امداد اپنے گمنام عزیز مریضوں میں تقسیم کی گئی،جبکہ کئی سپورٹس کلب جو صرف کاغذوں تک محدود ہیں ،انھیں کروڑوں روپے دئیے گئے،ہمیں کہا جا رہاہے کہ ایک ایک پائی کا حساب دینے کو تیار ہیں،بھائی ہمیں پائیوں کا حساب نہیں کرناکروڑوں کا حساب چاہیے ہمیں بتایاجائے کہ مسلط ہونے سے پہلے کیا تھے اور پانچ سال کے دوران کیا بن گئے،انھوں نے کہا کہ بعض لوگوں نے اپنے اثاثے تک ظاہے نہیں کئے ،ہم نوجوانوں کیلئے کاروبار و روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے ساتھ انہیں ہنر مند بنانے کیلئے جدوجہد کریں گے اور کوشش کرینگے کہ 5سال بعد ایک بہترین کارکردگی کے ساتھ عوام کی خدمت میں پیش ہو سکیں۔ اس دوران پی بی26 میں ایک کارنر میٹنگ سردار سعادت کے دفتر میں منعقد ہوا جہاں علاقے کے معززین نے احمدعلی کوہزاد اور محمد رضا ہزارہ کی بھر پور حمایت کا اعلان کیا۔ علاوہ ازیں پی بی27 میں تالاب خشک محلہ غلام علی آزاد کے رہائشیوں نے حاجی علی جان‘ محلہ99 سے حاجی سرور و اہل محلہ تاجئی خان سپورٹس کمپلیکس میں مرزا حسین ہزارہ اور ان کے دوستوں نے پارٹی کے۸ امیدوار چیئرمین عبدالخالق ہزارہ کو قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر بھر پور حمایت کا اعلان کیا۔