گوادر سے منتخب سابق ایم پی اے غیر قانونی ٹرالنگ کا ذمہ دار ہے ، حاصل بزنجو

  • July 8, 2018, 10:38 pm
  • National News
  • 96 Views

پسنی (این این آئی)نیشنل پارٹی کے سربراہ حاصل خان بزنجو نے کہا کہ پانچ سال کوششوں کے باوجود ہم غیر قانونی فشنگ اس لئے بند نہ کرسکے کہ گوادر کا ایم پی اے تھا۔ ماہانہ 10 کروڑ روپے بھتہ کے عوض تین سے چار ارب کا مچھلیاں ضائع ہوتے ہیں، ٹرالنگ کو بند کرنا ہمارا اولین ترجیح ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سید منورشاہ کی رہائش گاہ پر ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ عوامی اجتماع سے حلقہ این اے 272 سے آزاد امیدوار محمد اسلم بھوتانی نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان جان محمد بلیدی،سابق سنیٹر اشوک کمار، حلقہ پی بی 51 سے نیشنل پارٹی کے صوبائی امیدوار میر اشرف حسین اور سید منور شاہ نے بھی خطاب کیا۔انہوں نے کہا کہ مجھے پسنی کے ذکری سیدوں سے اس لئے گلہ ہے کہ ذکری کمیونٹی کے لئے جتنا ترقیاتی کام نیشنل پارٹی نے کیا ہے کسی اور نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی نے زیارت شریف میں سات کروڑ روپے ترقیاتی منصوبوں پر خرچ کئے۔ انہوں نے پسنی کے سیدوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اس زمین کے مالک آپ لوگ ہیں اور ہزاروں لوگ آپ پر اعتماد کرتے ہیں۔ اگر آپ لوگ سید خدادا اور انکے فرزند سید منورشاہ کی طرح جرات مندانہ فیصلہ کرتے تو علاقے کے عوام کے لئے بہتر ہوتا۔ان کا کہنا تھا کہ کل جو لوگ مسلم لیگ ن اور مسلم لیگ ق میں تھے۔آج یہی لوگ باپ میں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹرالنگ میرعبدالغفو کلمتی کے دور میں شروع ہوئی۔ عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے حلقہ این اے 272 گوادر لسبیلہ سے آزاد امیدوار محمد اسلم بھوتانی کا کہنا تھا کہ گوادر اور لسبیلہ بلوچستان کی ساحلی پٹی ہے۔ اگر عوام نے منتخب کیا تو بلوچستان کے ساحل کی ذمہ داری میری کاندھوں پر ہوگی۔