منتخب ہوکر خواتین کو تمام شرعی حقوق دلائیں گے ، عبدالحق ہاشمی

  • July 8, 2018, 10:37 pm
  • National News
  • 57 Views

کوئٹہ (پ ر )جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا کہ متحدہ مجلس عمل کامیاب ہوکر خواتین کو قرآن وسنت پر مبنی حقوق دلاکر انہیں معاشرے میں اپنا مثبت کردار ادا کرنے کے قابل بنائیں گے ۔خواتین کی بہتر دینی وعصری تعلیم کیلئے علیحدہ میڈیکل کالجزاور یونیورسٹیوں کے قیام کیساتھ معاشی خوشحالی کیلئے گھریلوصنعت کو فروغ دیگی خواتین وطالبات کیلئے علاحیدہ اسپورٹس کمپلیکس قائم کریں گے ۔خواتین الیکشن میں جماعت اسلامی وایم ایم اے کے امیدواروں کی کامیابی کیلئے کام کریں ۔ڈورٹوڈورگھریلو سطح پر شرعی پردے کیساتھ خواتین وطالبات سے رابطے رکھیں خواتین ہمارے امیدواروں کی کامیابی کیلئے بھر پورکردارادا کرسکتی ہیں ۔کوئٹہ میں پی بی 28سے ڈاکٹر عطاء الرحمان کی کامیابی کیلئے منصوبہ بندی کے تحت روزانہ کے ورک کو معمول بنائیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں صوبائی دفتر میں الیکشن کے حوالے سے جماعت اسلامی خواتین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا اس موقع پر جماعت اسلامی حلقہ خواتین کے صوبائی وضلعی رہنماؤں سمیت متحدہ مجلس عمل پی بی 28کوئٹہ سے امیدوارڈاکٹرعطاء الرحمان نے بھی شرکت کی اجلاس میں کوئٹہ سمیت مختلف علاقوں میں جماعتی وایم ایم اے کے امیدواروں کیلئے انتخابی کام کے حوالے سے مشاورت وفیصلے ہوئے اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی نے مزید کہا کہ الیکشن ہر پانچ سال بعدہوتاہے اور مسائل کے حل ،پارلیمانی طاقت بننے کیلئے ضروری ہے کہ الیکشن کیلئے بھر پور کام کیاجائے ۔