نوازشریف سمیت تمام کرپٹ سیاستدانوں کیخلاف کارروائی ہونی چاہئے ، سراج رئیسانی

  • July 6, 2018, 10:42 pm
  • National News
  • 125 Views

کوئٹہ (آن لائن ) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی و پاکستان پرست رہنماء اور حلقہ پی بی 35 سے نامزد امیدوار نوابزادہ میر سراج رئیسانی نے کہا ہے کہ نوازشریف کے خلاف جو فیصلہ آیا ہے یہ مثبت فیصلہ ہے کیونکہ جو کرپشن کرتا ہے اس کا کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے اور یہ تسلسل بند نہیں ہونا چاہئے جو کرپشن سیاستدان ہیں ان کے خلاف اس طرح کارروائیاں ہونی چاہئیں کیونکہ جو لوگ اقتدار میں آکر قومی خزانے کو نقصان پہنچاتے ہیں وہ عوام کے خیرخواہ نہیں انتخابات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا اور نہ ہی ملک بحرانوں سے دوچار ہو گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے دشت میں بڑے عوامی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ ان لوگوں کو نقصان پہنچتا ہے جنہوں نے ذہنی طورپر کرپشن کرکے اپنی زندگی کو توقیت بخشی مگر غریب عوام سے دو وقت کی روٹی چھین لی گئی ہے کرپشن کے ذریعے پیسے کما کر باہر اپنا کاروبار کرتے ہیں پھر انہی پیسوں کی بدولت انتخابات میں حصہ لیکر عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں جتنے بھی کرپٹ زدہ لوگ ہیں ان کے خلاف بھرپور کارروائیاں ہونی چاہئیں نوازشریف کے علاوہ جو لوگ بھی کرپشن میں ملوث ہیں ان کے خلاف کارروائیاں ہونی چاہئیں چاہئے اس کا تعلق کسی بھی پارٹی یا صوبہ سے ہو ہم چاہتے ہیں کہ عام انتخابات کے بعد پاکستان کرپشن سے پاک ہو اور ہمارا صوبہ فری کرپشن صوبہ ہو اگر عوام نے موقع دیا تو کرپشن کے خلاف بھرپور کارروائی کریں گے اور اس فیصلے سے جمہوری عمل کو کوئی نقصان نہیں ہوگا انہوں نے کہا کہ جب تک کرپشن کا خاتمہ نہیں کیا جاتا اس وقت تک ہم کبھی بھی ملک اور صوبہ کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن نہیں کرسکتے کیونکہ ان کرپٹ زدہ لوگوں کی وجہ سے دنیا بھر میں پاکستان اور بلوچستان کی بدنامی ہو رہی ہے انہوں نے کہا کہ آج کے جلسہ نے ثابت کر دیا کہ جو لوگ ہمیں کمزور سمجھتے ہیں آج ان کے منہ پر طمانچہ ہے قوم پرستوں اور اپنے مفاد کی سیاست کرنے والوں نے بلوچوں کو نقصان پہنچایا ہے تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی اب ان کا خاتمہ ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔