کچھ لوگوں کو امن کی بحالی،صوبے میں ترقی اور روزگار کی فراہمی راس نہیں آئی ،نواب ثناء اللہ خان زہری

  • July 6, 2018, 10:42 pm
  • National News
  • 131 Views

خضدار(نامہ نگار)مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنماء چیف آف جھالاوان سابق وزیراعلیٰ بلوچستان و پی بی 38این اے 269 سے نامزد امیدوار نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہاہے کہ کچھ لوگوں کو امن کی بحالی،صوبے میں ترقی اور روزگار کی فراہمی راس نہیں آئی میرا جینا مرنا عوام کے ساتھ ہے ہمارے آباؤ اجداد نے بھی عوام کی ننگ و ناموس کے وارث تھے اور میں بھی عوام کا وارث ہوں کسی کو عوام کے حق پر شب خون مارنے نہیں دونگا انشا اللہ 25جولائی کو حق باطل کا فیصلہ عوام خود کرینگے اور پاکستان مسلم لیگ کے امیدوار کامیابی سے سر خرو ہونگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو تحصیل باغبانہ میں انتخابی دفتر کا افتتاح کے موقع پر منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،ثنا ء اللہ خاں زہری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میری حکومت عوام کو خوشحالی،ترقیاتی منصوبے صحت،تعلیم اور ذرائع مواصلات کے شعبوں کو ترقی دینا چاہتی تھی لیکن عوام دشم قوتوں نے ملکر ہماری راہ میں روکاوٹیں حائل کیں اور میری حکومت کے خاتمے میں ہر اول دستے کا کردار ادا کیا حالانکہ وہ اپنے آپ کو قوم پر ست کہتے ہیں میری نذر میں وہ قوم، پرست نہیں بلکہ ترقی دشمن ہیں انہوں نے کہا کہ جب ہم نے حکولمت سمبھالی اس وقت کوئی شاہراہ محفوظ نہ تھا لوگ اپنے گھروں میں محصور تھے خدا کا شکر ہے کہ ہم نے مختصر وقت میں عوام کو امن کا تحفہ دیا تجارت کا سلسلہ دوبارہ بحال ہوا لیکن امن دشمنوں کو ہمارا یہ کام پسند نہیں آیا حالانکہ ان کے اپنے علاقے پسماندگی کا منہ بولتا ثبوت ہیں آج تک وڈھ شہر کے عوام تمام بنیادی سہولتوں اور پینے کا صاف پانی سمیت دیگر زندگی کی بنیادی سہولیات سے یکسر محروم ہیں جب کہ آپ میرے حلقے کا دورہ کریں جہاں بڑے تعلیمی ادارے بن گئے ہیں، ڈیمز، صحت کے مراکز بن چکے ہیں۔