احتساب عدالت کے فیصلے نے (ن) لیگ کی قیادت کو بے نقاب کردیا ہے،پیپلزپارٹی

  • July 6, 2018, 10:41 pm
  • National News
  • 49 Views

کوئٹہ(این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی بلو چستان کے ترجمان سردار سربلند جوگیزئی نے کہا ہے کہ احتساب عدالت کے فیصلے نے (ن) لیگ کی قیادت کو بے نقاب کردیا ہے 30 سالوں میں پہلی بار شریفوں کے خلاف فیصلے آنے شروع ہوئے ہیں ، عدالتوں کوسیاست سے بے نیاز مسلسل آئین اور قانون کے مطابق فیصلے کرتے رہنا چاہئے۔ انہوں نے احتساب عدالت کے فیصلے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم عدالتوں سے ہمیشہ انصاف کی توقع رکھتے ہیں30 سالوں میں پہلی بار شریفوں کے خلاف فیصلے آنے شروع ہوئے ہیں اور عدالتوں کوسیاست سے بے نیاز مسلسل آئین اور قانون کے مطابق فیصلے کرتے رہنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ فیصلہ (ن) لیگ کی قیادت کو بے نقاب کر گیاترجمان نے کہا کہ پیپلزپارٹی جب شریفوں کے کرتوت بیان کرتی تھی تو کوئی یقین نہیں کرتا تھا آج وقت نے ثابت کردیا کہ وہ سیاست میں آئے ہی کرپشن کے لئے تھے۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے قائدین کے خلاف میاں نواز شریف اورانکی حکومتوں نے جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات بنائے جس میں ہمارے قائدین باعزت بری ہوئی آج انہی عدالتوں میں نواز شریف کے کرپشن بے نقاب ہوئی ہے اورانکے خلاف فیصلے آرہے ہیں۔