نوازشریف نے بلوچستان نہ ہی ووٹر کو عزت دی

  • July 6, 2018, 10:41 pm
  • National News
  • 121 Views

کوئٹہ (آن لائن ) سابق وزیراعلیٰ بلوچستان و بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماء حلقہ پی بی 44 آواران سے نامزد امیدوار میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ آج ووٹ کو عزت دینے کی باتیں کرنے والے ماضی میں بلوچستان کے ووٹرز کو عزت اور منتخب عوامی نمائندوں کو اہمیت تک نہ دے سکے جس کے باعث بلوچستان اور مرکز میں دوریاں پیدا ہوئیں بلوچستان عوامی پارٹی اپنے ووٹرز کو عزت دینے کے لئے میدان آچکی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے آواران میں انتخابی مہم کے سلسلہ میں منعقدہ جلسہ سے خطاب کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ جو لوگ آج ووٹ کو عزت دینے کی بات کررہے ہیں ان کا ماضی چیخ چیخ کر کہہ رہا ہے کہ انہوں نے خود ووٹ کو ایک پرچی سے زیادہ کی اہمیت نہیں دی بلوچستان کے جن ووٹرز اور منتخب عوامی نمائندوں نے ان کا ساتھ دیا واویلا کرنے والے ان لوگوں نے نہ تو بلوچستان کے ووٹرز کو عزت دی اور نہ ہی منتخب عوامی نمائندوں کو اہمیت دی تخت لاہور کے ان مالکان نے بلوچستان کے نمائندوں کے لئے اپنی بادشاہت کے دوران وزیراعظم ہاؤس تک کے دروازے بند کر دیئے تھے مگر آج جب ایک لوگ احتساب کے نرغے میں آئے ہیں تو انہیں ووٹ کی عزت ووٹرز کا احترام یاد آیا ہے میاں نواز شریف کے رویوں کے باعث ہی ہم نے جمہوری عمل کے تحت ان ہاؤس تبدیلی کا فیصلہ کیا تھا کیونکہ ہم اپنے لوگوں کو جواب دے ہیں اور جو رویہ تخت لاہور کے ان مالکان کی جانب سے اختیار کیا جارہا تھا اس سے بلوچستان میں محرومیوں نفرتوں کے سوا کچھ فروغ نہیں پاسکتا تھا جس کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم نے اپنا جمہوری حق استعمال کیا اور ان ہاؤس تبدیلی لائے انہوں نے کہاکہ بلوچستان عوامی پارٹی کا قیام اسی نقطہ پر کیا گیا ہے کہ اب ہم اپنے فیصلے جاتی امراء کی بجائے پشین ‘ مستونگ اور آواران میں کرنے کو ترجیح دیں گے یہی وجہ ہے کہ آج بلوچستان عوامی پارٹی قلیل وقت میں مضبوط مستحکم اور قدآور سیاسی جماعت کے طورپر سامنے آرہی ہے جس پر عوام اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کررہے ہیں اور 25 جولائی کا دن یہ ثابت کر دے گا کہ اہلیان بلوچستان اب اپنی ہی سیاسی جماعت کو کامیابی دلوائیں گے ۔