نوید دہوار کی ٹارگٹ کلنگ بزدلانہ فعل ہے ، بی این پی

  • July 6, 2018, 10:41 pm
  • National News
  • 87 Views

کوئٹہ (آن لائن ) شہید ملک نوید دہوار کی جدوجہد کو فراموش نہیں کیا جا سکتا بی این پی ترقی و خوشحالی کی مخالف نہیں عوام کے امنگوں کے مطابق سیاست کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار بلوچستان نیشنل پارٹی کی جانب سے سریاب میں حلقہ 30کے انتخابی دفتر میں منعقد تعزیتی ریفرنس سے سینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی ‘ مرکزی سیکرٹری اطلاعات اے این 266سے پارٹی امیدوار آغا حسن بلوچ ‘ موسیٰ بلوچ ‘ منیر بلوچ ‘ غلام نبی مری ‘ جاو ید بلوچ ‘ احمد نواز بلوچ ‘ ملک محی الدین لہڑی ‘ یونس بلوچ ‘مہکان دہوار ‘ ملک کمیل دہوار ‘ حاجی ابراہیم پرکانی ‘ ملک سلطان دہوار نے خطاب کرتے ہوئے کیا تعزیتی ریفرنس کی صدارت شہید کی تصویر سے کرائی گئی جبکہ مہمان خاص پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی تھے اس موقع پر پارٹی کے مرکزی و ضلعی دوست بھی موجود تھے شہید کے والد ملک نور جان دہوار بھی تعزیتی ریفرنس میں موجود تھے مقررین نے شہید ملک نوید دہوار کی خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید مرتے نہیں بلکہ امر ہو جاتے ہیں شہید نے پوری زندگی ثابت قدم ہو کر عملی جدوجہد کی شہید جیسے عظیم شخصیات صدیوں میں پیدا نہیں ہوتے جنہوں نے مشکل وقت میں پارٹی کو مضبوط بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا شہید کے خاندان کی قربانیاں بھی کسی بھی ڈھکی چھپی نہیں ایوب آمر سے لے کر اب تک بے شمار قربانیاں دی ہیں بلوچ جہدسے منسلک رہے ہیں شہید ملک نوید دہوار کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا ملک نوید دیوار کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنا کر جس طرح شہید کیا گیا وہ بزدلانہ فعل تھا آج وہ ہم میں نہیں لیکن ان کی جدوجہد ہمارے لئے مشعل راہ ہے بی این پی ایک قومی جمہوری سیاسی قوت ہے جس نے ہمیشہ عوام کی حقیقی ترقی و خوشحالی کیلئے جدوجہد کی ہے عوام کی امنگوں کے مطابق سیاست کرتے ہیں ہمارے لئے بلوچستان کے عوام کو اجتماعی مفادات زیادہ عزیز ہیں مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہید کے جانے سے جو خلاء پیدا ہوا ہے وہ کبھی پھر نہیں ہو گا ۔