ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ بڑے آدمی کو اس کے کئے کی سزا ملی ہے جس کا کریڈٹ پی ٹی آئی کے قائد عمران خان کو جاتا ہے،سردار یار محمد رند

  • July 6, 2018, 10:36 pm
  • National News
  • 90 Views

تمبو(نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی صدر سابق وفاقی وزیر سردار یار محمد رند نے کہا ہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ بڑے آدمی کو اس کے کئے کی سزا ملی ہے جس کا کریڈٹ پی ٹی آئی کے قائد عمران خان کو جاتا ہے ملک کے لٹیروں سے عوامی دولت کی واپسی کا یہ ابتدائی فیصلہ ہے آگے بھی بہت سی باریاں لگنے والی ہیں نیب ملک کے دوسرے صوبوں کے ساتھ بلوچستان میں بھی کی جانے والی میگا کرپشن کا احتساب کرکے عوام کا خون چوسنے والوں کو بے نقاب کرے عوام اب مخلص اور دیانتدار قیادت کو ووٹ دیکر کرپشن اور کمیشن کے خلاف پی ٹی آئی کا ساتھ دیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیرہ مراد جمالی بنگلزئی ہاوس میں میڈیا کے نمائندوں سے نواز شریف فیصلہ آنے کے بعد بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر بنگلزئی قبیلے کے بزرگ رہنماء سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی ڈیرہ مراد جمالی حاجی میر محمد عظیم بنگلزئی، سردار زادہ میر بیبرک خان رند، سابق صوبائی وزیر میر عامر رند اور دیگر علاقائی عمائدین معتبرین و معززین بھی موجود تھے سردار یار محمد رند نے کہا کہ آمریت کی کوکھ سے پیدا ہونے والوں کا آج ایون فیلڈ ریفرنس مقدمہ میں احتساب عدالت کی جانب سے سنائے جانے والہ فیصلہ ان کی تابوت میں آخری کیل ثابت ہوا ہے نواز شریف بیٹی کے ہمراہ گرفتاری سے بچنے کے لیے پہلے ہی ملک سے فرار ہو گئے تھے اگر ملک واپس آئے تو برائے راست آڈیالہ جیل میں ہی ہونگے اب باریاں لینے کا دور گذر گیا سیاسی جماعتیں عوام کے ووٹ کی طاقت سے منتخب ہو کر باریاں لینگے اور کہا کہ عمران خان کی کرپشن اور کمیشن کے خلاف شب و روز محنت کی بدولت آج باپ بیٹی اور داماد منطقی انجام تک پہنچ چکے ہیں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ احتساب عدالت نیب کو بلوچستان کا روخ کرنا چاہیے عوام کا خون چوسنے والوں کے خلاف کاروائی عمل میں لا کر ایسے لٹیروں کو بے نقاب کریں انہوں نیکہا کہ کرپشن کے چھٹکارے کے لیئے عوام 25 جولائی کو اپنے گھروں سے نکلیں عمران خان کے کھلاڑیوں کو کامیاب کریں تاکہ نواز شریف جئسے دیگر چوروں کا احتساب کیا جا سکے۔