سرکاری گندم میں کروڑوں کی خوردبرد ، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرپی آر سی ، چمن قلعہ عبداللہ ،محمد نعیم علیزئی گرفتار

  • July 6, 2018, 10:35 pm
  • National News
  • 98 Views

کوئٹہ(سٹاف رپورٹر) نیب بلوچستان نے سرکاری گندم میں کروڑوں کی خورد برد کے الزام میں ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرپی آر سی چمن قلعہ عبداللہ ،محمد نعیم علیزئی کو گرفتار کرلیا ۔ نیب بلوچستان ملزم محمد نعیم علیزئی ودیگر کے خلاف دس ہزار سے زائد سرکاری گندم کی بوریوں میں کروڑوں روپے کی خورد برد کے کیس کی تحقیقات کررہا ہے۔ ملزم کیخلاف ناقابل تردید شواہد سامنے آمنے کے بعد آج ملزم کو نیب نے حراست میں لے لیا جسے کل احتساب عدالت میں پیش کرکے جسمانی ریمانڈ حاصل کیا جائیگا۔مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔