کوئٹہ ، نگران وزیراعلیٰ علاؤالدین مری کا دورہ پاسپورٹ آفس

  • July 6, 2018, 10:34 pm
  • National News
  • 68 Views

کوئٹہ (خ ن )نگران وزیراعلیٰ بلوچستان علاؤالدین مری نے جمعہ کے روز کوئٹہ پاسپورٹ آفس کا دورہ کیااور پاسپورٹ بنانے کے لئے آئے ہوئے لوگوں سے ان کے مسائل سنے۔ وزیر اعلیٰ نے کوئٹہ پاسپورٹ آفس میں پانی جیسی بنیادی سہولت کی عدم ستیابی پر سخت ناپسندگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دارالحکومت کوئٹہ میں واقع پاسپورٹ آفس کی یہ حالت ہے تو نوشکی، خاران اوردالبندین جیسے دور دراز علاقوں میں صورتحال کس طرح کی ہوگی۔ وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی کہ کوئٹہ سمیت دیگر اضلاع میں قائم پاسپورٹ کے دفاتر میں پانی سمیت دیگر ضروری سہولیات کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لئے پاسپورٹ امیگریشن ڈیپارٹمنٹ اپنا کردار ادا کرے۔ وزیر اعلیٰ نے پاسپورٹ آفس کوئٹہ کو پانی کی فراہمی اور عوام کے لئے پانی کے کولرز کی تنصیب کے لئے صوبائی فنڈز سے فوری اقدامات اٹھانے کی بھی ہدایت کی۔