نواز شریف ‘ مریم نواز اور صفدرحسین کے خلاف فیصلہ سیاسی بنیادوں پر کیا گیا ،سردار یعقوب ناصر

  • July 6, 2018, 10:34 pm
  • National News
  • 47 Views

کوئٹہ (آن لائن ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماء سردار یعقوب خان ناصر نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف ‘ مریم نواز اور صفدرحسین کے خلاف فیصلہ سیاسی بنیادوں پر کیا گیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) اس فیصلے کو کسی بھی صورت تسلیم نہیں کریں گے جن سیاستدانوں نے ملک کے خلاف سازشیں کیں پارلیمنٹ اور پی ٹی وی کا گھیراؤ کیا ان کے خلاف کیوں کارروائی نہیں کی جاتی اس فیصلے سے مسلم لیگ (ن) کمزور نہیں بلکہ مزید طاقتور ہو گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے ’’آن لائن‘‘ سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے ملک کی ترقی اور خوشحالی کے جو کردار ادا کیا ہے تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی کچھ اور لوگوں نے بھی خیبرپختونخوا سندھ میں حکمرانی کی ان کا موازانہ پنجاب سے کرایا جائے ترقی کہاں ہوئی ہے مسلم لیگ (ن) کے خلاف جو سازشیں کی جارہی ہیں ان سازشوں میں کسی کو کامیابی نہیں ملے گی بلکہ ناکامی ہوگی عدالت سے میاں نوازشریف مریم نواز اور صفدر حسین کو جو سزا دی گئی ہے عوامی عدالت میں اس فیصلے کے خلاف جائیں گے اصل عدالت تو عوام کی عدالت ہے عوام نے جن کے حق میں فیصلہ دیا اسے فیصلے کو ہم قبول کرتے ہیں عدالت کی جانب سے میاں نوازشریف اور مریم نواز کو جو فیصلے میں سزا دی گئی ہے یہ فیصلہ سیاسی بنیادوں پر کیا گیا ہے اس لئے ہم اس فیصلے کو کسی بھی صورت تسلیم نہیں کریں گے کاش اگر ہماری عدالتیں مشرف کو بھی انصاف کے کٹہرے میں لاکر کھڑا کر دیتیں تو ہمیں خوشی ہوتی مگر بدقسمتی سے ایسا نہیں کیا گیا انہوں نے کہاکہ عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) پر کوئی منفی اثرات نہیں پڑیں گے بلکہ ہم مضبوط اور طاقتور بنیں گے 25 جولائی کو ملک کے عوام ان تمام سیاسی قوتوں کو مسترد کریں گے صرف اور صرف مسلم لیگ (ن) کو کامیابی سے ہمکنار کریں گے ۔