ڈیرہ مرادجمالی ، دہشتگردوں کا پولیس چیک پوسٹ پر حملہ ، اہلکار محفوظ

  • July 6, 2018, 10:33 pm
  • National News
  • 97 Views

نصیر آباد (نامہ نگار)سول ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی پر تخریب کاروں کا حملہ تفصیلات کے مطابق جمع اور جمعرات کی درمیانی شب نامعلوم مسلح افراد نے ڈویزنل ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی میں قائم پولیس چؤکی پر اندھادھند فائرنگ کر دی گولیوں کی بارش سے درو دیوار لرز اٹھے ہسپتال کا عملہ مریض اور بین الاقوامی طبی ادارہ ایم ایس ایف کا اسٹاف بھی خوفزدہ ہو گیا تاہم ڈیوٹی پر مامور نوجوان پولیس اہلکار محمد اسلم بلوچ نے نہایت بہادری کے ساتھ اپنی جان سے کھیلتے ہوئے حملہ آوروں پر فائرنگ کر دی جس پر ملزمان تاریکی کا فائدہ اٹھا کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے واضح رہے کہ مذکورہ پولیس اہلکار اسلم بلوچ 2015 میں اپنی تعیناتی کے دوران سوئی ضلع ڈیرہ بگٹی میں محرّم الحرام کی ڈیوٹی کے دوران تخریبکاروں کی فائرنگ کا نشانہ بن کر زخمی ہو چکا ہے جس نے زخمی حالت میں جوابی فائر کرتے ہوئے حملہ آوروں کو بھاگنے پر مجبور کیا تھا۔