ملک چلانے کیلئے1940کی قرارداد پر عمل کیاجائے ، نواب اسلم رئیسانی

  • July 6, 2018, 10:32 pm
  • National News
  • 162 Views

مستونگ (نامہ نگار) چیف آف سراوان سابق وزیر اعلی بلوچستان و حلقہ پی بی 35 سے آزاد امیدوار نواب اسلم خان رئیسانی بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما و این اے 267 سے نامزد امیدوار واجہ منظور بلوچ نے کہا کہ ہمیشہ ملک میں غیر جمہوری اور اسٹبلشمنٹ کی کی پروردہ قوتوں کی بالادستی رہی ہے بلوچستان کے عوام خصوصا بلوچ قوم نے 70 سال سے اسٹبلشمنٹ اور بالادست قوتوں کے نارواسلوک کیخلاف آواز بلند کر رہے ہیں مگر کسی نے ان کی آواز تک نہیں سنی آج خود نواز شریف اور پنجاب اسی اسٹبلشمنٹ اور بالادست قوتوں کے زیر عتاب آگئے دیر آید درست آید کے مصداق ہمارے تلخ حقیقت اب ان کے سامنے آگئے کہ ہم سات دہائیوں سے کیوں رو رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے مستونگ کلی بہرام شہی کلی میں ٹکری عبدالرشید لہڑی کی اپنے سینکڑوں قبائلی رہنماوں کی حمایت کرنے والوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا جبکہ کلی گلقنڈ میں عزت اللہ لہڑی اور انکے درجنوں ساتھیوں سمیت اور کلی بچہ آباد میں حاجی عبدالصمد گہرام زئی نے اپنے دیگر قبائلی عمائدین کے ساتھ حلقہ پی بی 35 سے نواب اسلم خان رئیسانی اور منظور بلوچ کی بھر پور حمایت کا اعلان کیا ان کے ہمراہ ڈاکٹر شبیر لہڑی ملک پسند خان علیزئی آغا ظاہر شاہ ہاشمی حاجی غلام حیدر بنگلزئی میر شکیل لہڑی اور دیگر بھی تھے انہوں نے کہا کہ حلقہ پی بی 35 مستونگ سے بھر پور الیکشن لڑ رہا ہوں میرے مخالفین میرے مقبولیت اور اپنے شکست سے خوفزدہ ہوکر میرے دستبرداری کا غلط اور من گھڑت شوشہ چھوڑ رہا جو باالکل حقیقت سے برعکس ہے انہوں نے کہا کہ عوام کی خلوص و جزبہ نے مجھے الیکشن لڑنے پر مجبور کیا ہے اور عوام کی خدمت پر یقین رکھتا ہوں انہوں نے کہا کہ اگر عوام نے موقع دیا تو صوبے کی عوام کی خدمت کرتے رہینگے انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے اس ریاست میں تمام اکائیوں کو برابری کی بنیاد پر اختیارات اور فنڈز فراہم نہ کرنے کی وجہ سے ہمیشہ ملک بحرانوں سے دوچارہ ہے انہوں نے کہا کہ ملک کو چلانے کے لیئے 1940 کے قرارداد پر عمل درآمد کرنا ہوگا جس میں تمام اکائیوں کو یکساں اختیارات اور فنڈز کی فراہمی ہے اس کے بغیر اکائیوں کو بحرانوں سے نکالنا ممکن نہیں انہوں نے کہا کہ اسٹبلشمنٹ اور غیر جمہوری قوتیں کشمیر کا مسلہ بھی حل کرنا نہیں چاہتی جو صرف لڑاو اور حکومت کرو کی پالیسی اپنا یا ہے۔