بلوچستان بھر میں دفعہ144کا نفاذ

  • July 6, 2018, 10:32 pm
  • National News
  • 82 Views

کوئٹہ(خ ن)صوبائی محکمہ داخلہ و قبائلی امور کے ایک اعلامیہ کے مطابق 25جولائی 2018 کو عام انتخابات کے پیش نظر امن و امان کو بر قرار رکھنے کیلئے دفعہ 144 کے تحت صوبے بھر میں آتشی اسلحہ و ہتھیار لیکر چلنے ، ہوائی فائرنگ اور کریکر و دیگر اقسام کے دھماکہ خیز مواد کے استعمال پر 6جولائی 2018 سے 24 روز کیلئے پابندی عائد کردی گئی ہے ۔