نوازشریف کیخلاف فیصلے سے ملک بحران کا شکار ہوگا، نیشنل پارٹی

  • July 6, 2018, 10:32 pm
  • National News
  • 58 Views

کوئٹہ (آن لائن ) نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء و سینیٹر کبیر محمد شہی نے کہا ہے کہ نوازشریف کے خلاف جو فیصلہ آیا ہے ایسے فیصلے ان افراد کے خلاف بھی ہونے چاہئے جن کے باہر اکاؤنٹ اور شوگرملیں ہیں نیشنل پارٹی اس فیصلے کو صحیح فیصلہ نہیں سمجھتی ایسے وقت میں جب عام انتخابات ہورہے ہوں ایسے فیصلے نہیں آنا چاہئے انتخابات اورجمہوریت دونوں پر منفی اثرات مرتب ہونگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ’’آن لائن‘‘ سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی کا موقف ہے کہ جو فیصلہ نوازشریف کے پاس آیا ہے یہ فیصلے سب پر لاگو ہونے چاہئیں اگر بدنیتی کی بنیاد پر فیصلے کئے جاتے ہیں تو اس سے ملک مزید بحرانوں سے دوچار ہوگا ہم سمجھتے ہیں کہ جن افراد کے باہر اکاؤنٹس ہیں اور آف شورکمپنیوں کی بدولت جدائیدیں بنائی ہیں ان کے خلاف بھی ایسے فیصلے آنے چاہئیں جس طرح نوازشریف کے خلاف تیزی سے ریفرنس تیار ہوا اور فیصلہ آیا ہم سمجھتے ہیں کہ یہ تعصب کی بنیاد پر فیصلہ کیا گیا ملک میں کرپشن کے خلاف ہیں مگر ان لوگوں کو بھی قانون کے دائرے میں لایا جائے جنہوں نے اربوں روپے کرپشن کی ہے اگر عدالتی فیصلے سیاسی بنیاد پر ہوں تو یہ فیصلے جمہوریت کے لئے نقصان دے ہو سکتے ہیں اور اس طرح فیصلوں کے عام انتخابات پر بھی اثر پڑ سکتا ہے انہوں نے کہا کہ ازشریف کے خلاف جو فیصلہ آیا ہے ایسے فیصلے ان افراد کے خلاف بھی ہونے چاہئے جن کے باہر اکاؤنٹ اور شوگرملیں ہیں نیشنل پارٹی اس فیصلے کو صحیح فیصلہ نہیں سمجھتی ایسے وقت میں جب عام انتخابات ہورہے ہوں ایسے فیصلے نہیں آنا چاہئے۔