پرامن وشفاف انتخابات موجودہ حکومت کی ترجیح ہے ،نگران وزیر داخلہ

  • July 6, 2018, 10:32 pm
  • Election 2018
  • 122 Views

لورالائی(نامہ نگار)نگران صوبائی وزیر داخلہ آغاعمر بنگلزئی اور نگران صوبائی وزیر اطلاعات خرم شہزاد نے کہا ہے کہ پرامن وشفاف انتخابات موجودہ حکومت کی ترجیح ہے صوبہ بھرمیں امید واروں کی حفاظت کو یقینی بنایا جارہاہے تمام حلقوں کے امید وار الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق پر عمل کریں خلاف ورزی کر نے والوں کو نااہل بھی کیا جاسکتا ہے ضلعی انتطامیہ وال چاکنگ کا خاتمہ کریں ۔جلسہ جلوس کے لئے پیشگی اجازت لیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع لورالائی کا دورے کے موقع پر کمشنر آفس کے کا نفرنس روم میں الیکشن کے انتظامات کا جائزہ لینے کے حوالے سے منعقدہ اعلی سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اجلاس میں کمشنر ژوب ڈویژن بشیر خان بازئی ،ڈی آئی جی لورالائی ریجن نثار احمد ،ڈپٹی کمشنر لورلائی عمران ابراہیم بنگلزئی ،ایس پی لورالا ئی برکت علی کھوسو،اسسٹنٹ ڈائریکٹر تعلقات عامہ امیرجان لونی، آئی ٹی آفسر عصمت اللہ نے شرکت کی ۔اس موقع پر کمشنر بشیر بازئی نے بتایا کہ ژوب ڈویژن مجمعوعی طور پرپر امن علاقہ ہے یہاں الیکشن میں حصہ لینے والے امید وار با شعور ہیں وہ انتطامیہ سے تعاون کریں گے انہوں نے بتایا کہ اور انتہائی حساس پولنگ سٹیشنوں پر ایف سی اور آرمی بھی تعینات کرنے کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں ۔جہاں ممکن ہوگا وہاں سی سی ٹی کیمرے بھی نصب کیے جائیں گے ۔کمشنر ژوب ڈویژن نے ، ژوب ڈویژن کے تمام اضلاع میں الیکشن مانیٹرنگ روم ،الیکشن عملہ کی تربیت اور دیگر کئے گئے اقدامات کی تفصیلات سے بھی اگاہ کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزراء نے کہا کہ نگران حکومت صوبے امن وامان پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اس حوالے سے کوئی بھی عذراور کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔ وزراء نے کمشنر آفس میں قائم کنٹرول روم کا معائنہ بھی کیا ۔قبل ازیں کمشنر آفس پہنچنے صوبائی وزراء کو پولیس کے چاک وچوبند دستے نے سلامی دی ۔