سپای رحیم بخش کی ایمانداری ،الیکشن کمیشن اہلکار کے گمشدہ پانچ لاکھ روپے حوالے کردیئے

  • July 6, 2018, 10:17 pm
  • National News
  • 296 Views

کوئٹہ(پ ر)ریجنل پولیس آفیسر ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ نے کہا ہے کہ بلوچستان پولیس کے سپاہی رحیم بخش کی ایمانداری نے ایک نئی مثال قائم کرکے محکمہ پولیس پر عوام کے اعتماد کو بحالی کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔ یہ بات انہوں نے گزشتہ روز ڈی آئی جی آفس میں کانسٹیبل رحیم بخش کے ایمانداری کے کارنامے پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ آر پی اوو ڈی آئی جی کوئٹہ نے کہا کہ رحیم بخش نے جس ایمانداری کا مظاہرہ کیا ہے وہ محکمے کے تمام اہلکار وں کے لئے قابل تقلید ہے انہوں نے کہا کہ کانسٹیبل رحیم بخش کی ایمانداری سے ثابت ہوا ہے کہ پولیس کاادارہ نہ صرف عوام کے جان و مال کو تحفظ فراہم کررہا ہے بلکہ انسان دوستی دیانتداری کا مظاہرہ بھی کررہاہے جوکہ حوصلہ افزاء ہے واضح رہے کہ کانسٹیبل رحیم بخش کی ڈیوٹی الیکشن کمیشن کے دفترمیں تھی اسی دوران ایک عہدیدار عارف خان آیا گاڑی سے اترتے ہی اس کے پاس سے 5لاکھ گر گئے امید وار عارف خان کی واپسی پر کانسٹیبل رحیم بخش ایمانداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس کے 5 لاکھ روپے لوٹاکر ایک مثال قائم کی ۔ ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق کانسٹیبل رحیم بخش کو 5ہزار روپے نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ دیئے ۔