آئین پاکستان ہمیں ہمارے وسائل پر اختیار کا حق دیتی ہے ، ماضی کی غلط پالیسیوں نے کوئٹہ شہر کو تین حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے،بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنما نوابزادہ حاجی لشکری خان رئیسانی

  • July 6, 2018, 10:17 pm
  • National News
  • 27 Views

کوئٹہ( این این آئی) بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنما نوابزادہ حاجی لشکری خان رئیسانی نے کہا ہے کہ آئین پاکستان ہمیں ہمارے وسائل پر اختیار کا حق دیتی ہے ۔ ماضی کی غلط پالیسیوں نے کوئٹہ شہر کو تین حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے ۔لوگوں کو لاٹھی سے ہانک کر بنائی جانیوالی پارٹی کا مستقل تاریک ہے ۔ سیاسی عمل سے واقفیت نہ رکھنے والوں نے کوئٹہ شہر کے مسائل کو بحرانوں میں تبدیل کردیا ۔ عوامی خدمت سے ہاری لوگ اپنے ووٹ بینک بڑھانے کیلئے ہمارے سماج میں نسلی تعصب کو ہوادینے کی کوشش کررہے ہیں۔جنرل ضیاء نے سیندک ، مشرف کے حواریوں نے ریکوڈک کو فروخت کیا۔بلوچستان نیشنل پارٹی عوام کی تائید سے گوادر کو فروخت نہیں ہونے دیگی ۔ ان خیالات کا اظہا رانہوں نے گزشتہ روز مری آباد میں معروف قانون دان سردار طاہر حسین حیدری ایڈووکیٹ کی بلوچستان نیشنل پارٹی میں شمولیت کے موقع پر منعقدہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اجتماع میں شریک سینکڑوں افراد نے قومی اسمبلی کی نشست پر نوابزادہ میر حاجی لشکری خان رئیسانی کی حمایت کا اعلان کیا ۔ اس موقع پر نوابزادہ میر سخی جان رئیسانی، منظور حسین مرزاحاجی حشمت علی ودیگر بھی موجود تھے۔ نوابزدہ لشکری رئیسانی کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بحرانی کیفیت میں جھکڑے لوگوں کے جان ومال ،کاروباری ، ناموس کا تحفظ مشترکہ جدوجہد کے ذریعے ہی ممکن ہے ۔2016ء میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام اسلام آباد میں منعقدہ آل پارٹیز کانفرنس میں شریک تمام سیاسی جماعتوں نے ہمارے مطالبات کو تسلیم کرتے ہوئے وسائل پر اختیار سے متعلق ہمارے موقف کی تائید کرنے والی جماعتوں کو ساتھ لیکر ساحل کے تحفظ اور وسائل پر اختیار کیلئے قانون سازی کرینگے ۔ان کا کہنا تھا کہ گوادر کا ٹیکس اٹھارہ بلین ڈالر ہے جس کو عوام پرخرچ کرنے سے بلوچستان کی ایک کروڑ بیس لاکھ کی آبادی خوشحال اور طاقت ور ہوگی جتنی ہماری آبادی ہے اس سے زیادہ لوگ باہر سے یہاں نوکریاں کرنے آئیں گے ۔