ماکر ایمپلائز یونین کی نومنتخب کابینہ نے حلف اٹھالیا

  • July 6, 2018, 10:16 pm
  • National News
  • 40 Views

کوئٹہ(پ ر)مارٹن ڈاؤ مارکر ایمپلائز یونین ( سی بی اے) کوئٹہ کے نو منتخب عہدیداران اور ممبران مجلس عاملہ کی تقریب حلف برداری زیر صدارت نو منتخب صدر تاج محمد لانگو خورشید لیبر ہال کوئٹہ میں منعقد ہوئی ۔ تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان ورکرز کنفیڈریشن بلوچستان (رجسٹرڈ)و بلوچستان لیبر فیڈریشن کے چیئرمین حاجی خان زمان تھے۔ تقریب میں مارٹن ڈاؤ مارکر ایمپلائز یونین کے محنت کشوں اور پاکستان ورکرز کنفیڈریشن بلوچستان (رجسٹرڈ) میں شامل فیڈریشنز ویونینز کے محنت کشوں اور رہنماؤں نے شرکت کی۔ نو منتخب عہدیداران سے حاجی خان زمان نے حلف لیا جبکہ ممبرا ن مجلس عاملہ سے بلوچستان لیبر فیڈریشن کے جنرل سیکریٹری قاسم خان نے حلف لیا۔ تقریب میں مارٹن ڈاؤ ایمپلائز یونین کی مجلس عاملہ کے فیصلے کے تحت صدر تاج محمد لانگو نے بلوچستان لیبر فیڈریشن میں شمولیت کا اعلان کیا جس پر بلوچستان لیبر فیڈریشن کے قائدین نے انہیں فیڈریشن میں خوش آمدید کہا اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔