صوبائی وزیر صحت نے دکی اور لورالائی میں ٹیکنیکل سٹاف کی بھرتی کیلئے رپورٹ طلب کرلی

  • July 6, 2018, 10:15 pm
  • National News
  • 58 Views

لورالائی(نامہ نگار) نگران صوبائی وزیر صحت فیض محمد کاکڑ سے لورالائی کے ایک بیس رکنی وفد نے ملاقات کی جسمیں سابق تحصیل ناظم بوری مولوی عبد اللہ حمز ہ زئی انجمن تاجران کے صدر حاجی صابر کدیزئی ،نورالدین کاکڑ، ملک اصغر ولیزئی ،محب اللہ کاکڑ، شمس اللہ اتمانخیل، مولوی عبد القادر حمزہ زئی ودیگر شامل تھے وفدنے انھیں بی ایچ یوز میں خالی اسامیوں پر فوری طور پر اہل اور ٹیسٹ و انٹرویوز دینے والے نوجوانوں کی طویل عرصہ سے عدم تعیناتی کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے درخواست کی صوبائی وزیر صحت نے موقع پرمتعلقہ احکام کو طلب کرکے ان تمام اسامیوں پر لورالائی و دکی کے مقامی ٹیکنیکل اسٹاف کی بھرتی کے لیئے رپورٹ طلب کی اور احکام جاری کیئے انہوں نے کہا کہ حکومت صحت کے شعبے کو درپیش تمام مسائل کو حل کرنے پر بھر پور توجہ دے رہی ہے ملازمیں محکمہ میں ریڑھ کی حیثیت رکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے گذشتہ روز دورہ لورالائی میں ٹیچنگ ہسپتال میں نشے کے ڈاکٹر کی تعیناتی کے آرڈرز بھی ایم ایس کو دے دئیے انہوں نے کہا کہ اب بھی اگر لورالائی ہسپتال میں اپریشن کے حوالے سے مریضوں کو مشکلات ہیں تو میں اسکا ضرور نوٹس لونگا انہوں نے کہا کہ پیرا میڈیکس اور ڈاکٹر کے تمام مسائل سے آگاہ ہوں حکومت اپنے محدود وسائل میں رہتے ہوئے اسکے فوری حل کیلئے ہر ممکن اقدامات ضرور اٹھائیگی ۔