اقتدار کے بغیر عوام کی خدمت کو اولین ترجیح سمجھتاہوں ،سردار کمال خان بنگلزئی

  • July 6, 2018, 10:15 pm
  • National News
  • 96 Views

دشت(نامہ نگار ) نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما سابقہ پارلیمانی لیڈر حلقہ پی بی35 مستونگ کے نامزد امیدوار سردار کمال خان بنگلزئی نے کہا ہے کہ عوام 25 جولائی کو حقیقی نمائندوں کواپنا قیمتی ووٹ دیں جن تک ان کی رسائی ممکن ہوسکے انہوں نے کہا کہ اقتدار کے بغیر عوام کی خدمت کو اولین ترجیح سمجھا ہوں اور ہمارے دروازے بلوچستان کے تمام اقوام کیلئے کھلے رہے ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نیکلی ٹکری عیسی خان گرانی کری ڈھور دشت میں انتخابی مہم کے دوران کارنر میٹنگ اور کلی نوروز خان متورا حاجی عبدالغنی بنگلزئی کی جانب سے دیے گئے کارنر میٹنگ کے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر کلی عیسی خان گرانی کری ڈھور میں میر واحد بخش گرانی نے اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت جمعیت سے مستعفی ہو کر نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا اس موقع پر ملک عبدالرحمان بنگلزئی میر شاہ میر خان بنگلزئی محمدافضل بنگلزئی ودیگرنے خطاب کیا انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی اپنے دور اقتدار میں بے روز گار نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی اور عوام کے بنیادی دیرینہ مسائل حل کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے ہم صرف پارلیمانی سیاست پر یقین رکھتے ہیں دھوکہ اور فریب کی سیاست نہیں کرتے عوام کی خدمت کیلئے سیاسی میدان میں اترے ہیں اپنے غریب عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گے ۔