مذہبی جماعتوں نے عوام کو دین مبین کے نام پر دھوکہ دیا، عیسیٰ روشان

  • July 6, 2018, 10:15 pm
  • National News
  • 89 Views

خانوزئی( پ ر) مخالفین آخری حربوں پر اتر آئے ہیں اور منفی پروپیگنڈوں کے ذریعے عوام کو گمراہ کررہے ہیں، ہم خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی کے پیروکار ہیں اور وہ ہی ہمارے سیاسی ، ادبی ،نظریاتی استاد ہے ، مفاداور لالچ کی سیاست کرنیوالے یتیم عناصر BAP میں شمولیت کرے ۔ حلقے کے غیور عوام این اے 262سے پشتونخوامیپ کے نامزد امیدوار محمد عیسیٰ روشان اور پی بی 18پشین ون کیلئے حاجی محمد حسن کاکڑ کو کامیاب کرنے کیلئے 25جولائی کو ’’ درخت ‘‘ پر مہر ثبت کرے۔ ان خیالات کا اظہار پشتونخوامیپ کے رہنماء اور 2103میں پی بی 18پشین ون سے پارٹی کے امیدوار ڈاکٹر صلاح الدین پانیزئی نے خانوزئی میں پارٹی کارکنوں اور مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پشتونخواملی عوامی پارٹی کی اتحاد واتفاق اور منظم تنظیم سے پریشان ہوکر کچھ عناصر عوام کو گمراہ کرنے کیلئے جھوٹے افواہوں اور پروپیگنڈہ کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وہ پشتونخواملی عوامی پارٹی کے کارکن ہے اور میرا جینا مرنا پشتونخوامیپ سے ہوگاپارٹی چھوڑنے اور BAPمیں شمولیت کی باتوں میں کوئی صداقت نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حلقے سے منتخب ہونیوالی مذہبی جماعت نے ہمیشہ دین مبین اسلام کے نام پر عوام کو دھوکہ دیا آج بھی عوام کو آنکھوں میں دھول جھونک کر انہیں گمراہ کیا جارہا ہے ۔