الیکشن 2018، تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی کانفاذ

  • July 6, 2018, 10:14 pm
  • Election 2018
  • 249 Views

کوئٹہ(خ ن ) نگران صوبائی وزیر صحت فیض کاکڑ اور سیکرٹری صحت صالح محمد ناصرنے الیکشن 2018 کی مناسبت سے صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں 22 جولائی سے 28 جولائی تک ایمرجنسی نافذ کرنے کی ہدایت کی ہے اور اسٹاف کو احکامات جاری کرتے ہوئے ہدایات کی ہے کہ وہ اپنی جائے تعیناتی پر موجود رہتے ہوئے مریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات کی فراہمی میں تمام دستیاب وسائل کو استعمال میں لائیں۔ جبکہ محکمے کے تمام طبی عملے/ملازمین کی اس دوران چھٹیاں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔