صوبائی محتسب کی ہدایت پر نجیب اللہ کی محکمہ تعلیم میں تعیناتی

  • July 6, 2018, 10:14 pm
  • National News
  • 110 Views

کوئٹہ (خ ن )صوبائی محتسب بلوچستان عبدالغنی خلجی کی ہدایت پر نجیب اللہ ولد کمال خان کومحکمہ تعلیم ضلع بارکھان میں میرٹ کے مطابق بطورپی ،ٹی ،آئی تعینات کردیاگیا ۔تفصیلات کے مطابق شکایت کنندہ نے صوبائی محتسب سے گزارش کی تھی کہ ضلع بارکھان میں پی ٹی آئی کی آسامی کیلئے میرٹ پر آنے کے باوجود انہیں تعینات نہیں کیاگیا ۔صوبائی محتسب نے قانون کے مطابق کا روائی کرتے ہوئے محکمہ تعلیم کے اعلیٰ حکام سے وضاحت طلب کی ۔جس پر ڈائریکٹر تعلیم( سکولز )بلوچستان نے صوبائی محتسب کوتحریری طورپر آگاہ کیا کہ شکایت کنندہ کو میرٹ کے مطابق ضلع بارکھان میں بطور پی،ٹی ،آئی تعینات کرکے شکایت کا ازالہ کردیا گیا ہے ۔