پنجگور، ٹریفک حادثے میں 10افراد زخمی

  • July 6, 2018, 10:14 pm
  • National News
  • 199 Views

پنجگور(نامہ نگار) پنجگور گوارگو میں دو گاڑیوں میں تصادم تبلیغی جماعت کے دس افراد زخمی تفصیلات کے مطابق پنجگور سے گوارگو جانے والی تبلیغی جماعت کی پک گاڑی مخالف سمت سے آنے والی گاڑی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں تبلیغی جماعت کے 10 افراد زخمی ہوگئے جنہیں حادثے کے فوری بعد ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ایم ایس، سول اسپتال پنجگور ڈاکٹر مظہر سرجن رزاق ڈاکٹر عبدالصمد نے زخمیوں کو طبی امداد فراہم کیا ٹریفک حادثے کے زخمیوں کے نام محمد، اقبال، عامرشفیع، یحی امان، امان اللہ، ذوالفقار، سنجر امیربخش، ظہوراحمد، نویداحمد، محمد عالم ،فاروق اقبال بتائے گئے ہیں اسپتال زرائع کے مطابق محمد اقبال کی حالت تشویشناک ہے جہنیں کراچی ریفر کیا گیا ہے۔