میاں محمد نواز شریف کے عزائم پہلے بھی مضبوط تھے اور اب بھی ہے ،بلوچستان سے 12نشستوں پر ہم نے قومی اسمبلی کے امیدوار نامزد کئے ہیں جبکہ 4نشستوں پر ہم نے بات چیت کیلئے نشستیں خالی رکھی ہے ، ڈپٹی میئر کوئٹہ ،مسلم لیگ (ن) کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری محمد یونس لہڑی ودیگر کا پریس کانفرنس سے خطاب

  • July 6, 2018, 10:14 pm
  • National News
  • 38 Views

کوئٹہ (سٹاف رپورٹر ) ڈپٹی میئر کوئٹہ ،مسلم لیگ (ن) کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری محمد یونس لہڑی ،سینئر نائب صدر مسلم لیگ (ن) میر افضل مندوخیل ،نسیم الرحمن کونسلر،ہمایوں الکوزئی اور مسلم لیگ کے دیگر کارکنوں کی قیادت میں جمعہ کے روز مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف کی سزا کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور حکومت کیخلاف نعرہ بازی کی گئی مقررین نے اپنے تقریروں میں کہاکہ وہ اس فیصلے کو مسترد کرتے ہیں اور کسی صورت اسے قبول نہیں کریں گے اور اس فیصلے کیخلاف مرکزی قائدین کے فیصلوں کے مطابق بلوچستان میں عملدرآمد کیا جائیگا اس سے قبل کوئٹہ پریس کلب میں ڈپٹی میئر کوئٹہ محمد یونس لہڑی ،سینئر نائب صدر میرافضل مندوخیل ،نسیم الرحمن کونسلر اور ہمایوں الکوزئی نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اس سے پہلے بھی میاں محمد نواز شریف کو مختلف سزائیں سنائی گئی تھی مگر اس وقت بھی انکے عزائم مضبوط تھے اور اب بھی ہے ،انہوں نے کہاکہ بلوچستان سے 12نشستوں پر ہم نے قومی اسمبلی کے امیدوار نامزد کئے ہیں جبکہ 4نشستوں پر ہم نے بات چیت کیلئے نشستیں خالی رکھی ہے جبکہ صوبائی اسمبلی کی 51نشستوں پر ہم نے 26امیدوار نامزد کئے ہیں ،انشاء اللہ مرکزاور صوبے میں ہم اپنے اتحادیوں کیساتھ ملکر حکومت بنائیں گے۔