ظلم کیخلاف لڑنے کا حوصلہ بلند ہوگیا ،مریم نواز

  • July 6, 2018, 6:04 pm
  • Political News
  • 445 Views

سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ آج ظلم کے خلاف لڑنے کا حوصلہ مزید بلند ہوگیا ہے ۔

نیب عدالت کی طرف سے ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ سامنے آنے کے بعد مریم نواز کا ردعمل بھی سامنے آگیا ہے ۔

ایک بیان میں مریم نواز نے کہا کہ پاکستان میں 70 سال سے سرگرم نادیدہ قوتوں کے سامنے ڈٹ جانے کی یہ سزا بہت چھوٹی ہے۔

واضح رہے کہ عدالتی فیصلے میں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کو 7سال قید اور 2 ملین پائونڈ جرمانہ عائد کیا گیا ہے جبکہ ان کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کو ایک سال کی سزا سنائی گئی ہے۔

عدالت فیصلے کے تحت مریم نواز اور ان کے شوہر کو 10سال تک کے لئے الیکشن لڑنے سے بھی نااہل قرار دیدیا ہے۔