شہباز شریف نے نیب عدالت کا فیصلہ مسترد کردیا

  • July 6, 2018, 6:01 pm
  • Breaking News
  • 245 Views

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف،مریم نواز اور کیپٹن(ر) صفدر کی سزائوں کے حوالے سے جاری فیصلے کو مسترد کردیا ہے۔

پریس کانفرنس سے خطاب میں شہبازشریف نے کہا کہ ن لیگ نیب عدالت کے فیصلے کو مسترد کرتی ہے، تاریخ میں یہ فیصلہ سیاہ حروف سے لکھا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف کا نام پاناما معاملے میں کہیں نہیں آیا، سابق وزیراعظم کے خلاف کوئی تحریری ثبوت مہیا نہیں کئے گئے۔

شہبازشریف نے یہ بھی کہا کہ نوازشریف اور مریم نواز نیب عدالت میں 109 بار پیش ہوئیں۔

ان کا مزید کہناتھاکہ عدالتی فیصلے میں بہت سی قانونی خامیاں موجود ہیں،نیب عدالت کے فیصلے کےخلاف عوامی عدالت میں جائیں۔

شہبازشریف نے اس ظلم و زیادتی کے خلاف ملک گیر مہم چلانے کا اعلان کیا اور کہا کہ عوامی عدالت سے ووٹ کے ذریعے یہ مقدمہ جیت کر لوٹیں گے۔