کوئٹہ کے پولیس کانسٹیبل کی ایمانداری کے سوشل میڈیا پر چرچے

  • July 6, 2018, 9:45 am
  • Breaking News
  • 990 Views

ہمیں اکثر وبیشتر ایسے واقعات سننے اور پڑھنے کو ملتے ہیں، جس سے انسانیت پر بھروسہ اور یقین مزید پختہ ہوجاتا ہے۔

کوئٹہ کے پولیس کانسٹیبل نے بھی ایمانداری کی مثال قائم کرتے ہوئے نہ صرف اپنے پیشے کا نام بلند کیا بلکہ اپنے اس عمل سے دیگر لوگوں کے دلوں میں بھی جگہ بنالی۔

کانسٹیبل رحیم نے 6 لاکھ روپے کی گمشدہ رقم بغیر کسی میڈیا کوریج کے اس کے مالک کے حوالے کردی اور بدلے میں کسی انعام کی توقع بھی نہیں کی۔

پولیس کانسٹیبل رحیم کی اس ایمانداری پر سوشل میڈیا پر لوگ انہیں بہت سراہ رہے ہیں۔