نوازشریف کو سزا ہوئی تون لیگ کی حکومت نہیں بنے گی،سہیل وڑائچ

  • July 6, 2018, 9:28 am
  • Breaking News
  • 176 Views

کراچی(ویب ڈیسک)معروف تجزیہ کار سہیل وڑائچ نے کہاہے کہ اگر نوازشریف کو سیاسی طورپر سزا ہو جاتی ہے تومسلم لیگ ن کی انتخابی مہم پر برا اثر پڑے گا ،جو توقع کی جارہی ہے کہ مسلم لیگ ن کی آئندہ حکومت نہیں بنے گی سزا کے بعد اس پر مہرتصدیق لگ جائے گی اور اس سے کئی فیصد ووٹ کم ہوجائے گا‘فواد حسن فواد کی گرفتاری ن لیگ کو پیغام ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جیونیوزکے پروگرام ’’الیکشن ہیڈکوارٹرز‘‘ میں گفتگوکرتے ہوئے کیا۔پروگرام میں لندن سے جیونیوز کے نمائندہ خصوصی مرتضی علی شاہ‘منیب فاروق ‘پی ٹی آئی امیدوارجمشیداقبال چیمہ‘پیپلزپارٹی کے عدنان چوہدری اور ایوب کھوسونے بھی اظہارخیال کیا۔لندن سے جیو نیوز کے خصوصی نمائندہ مرتضیٰ علی شاہ نے کہا ہے کہ لندن میں پچھلے 22دن سے سابق وزیراعظم نوازشریف اور مریم نواز روزانہ صبح 10بجے اسپتال آتے ہیں اور شام 6بجے تک چلے جاتے ہیں جبکہ رات 9بجے آکے 1سے ڈیڑھ گھنٹہ گزارنے کے بعد چلے جاتے ہیں ۔ سہیل وڑائچ نے کہاکہ اگرشریف خاندان کو یہ سزا سیاسی طور پر ہوتی ہے تو مسلم لیگ ن کی انتخابی مہم پر برا اثر پڑے گا ،جو توقع کی جارہی ہے کہ مسلم لیگ ن کی آئندہ حکومت نہیں بنے گی سزا کے بعد اس پر مہرتصدیق لگ جائے گی اور اس سے کئی فیصد ووٹ کم ہوجائے گا ۔ منیب فاروق نے کہا کہ قانون میں اس