بلوچستان ، دستی بم حملہ ، دھماکہ وفائرنگ دو بچوں سمیت 4افراد زخمی

  • July 5, 2018, 11:28 pm
  • National News
  • 288 Views

کوئٹہ +خاران +ڈیرہ مرادجمالی (کرائم رپورٹر+نامہ نگاران )صوبائی دارالحکومت کوئٹہ خاران اور ڈیرہ مرادجمالی میں بم دھماکہ دستی بم حملے اور فائرنگ کے نتیجے میں پولیس اہلکار اور بچوں سمیت چا ر افراد زخٰمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق خاران سے امیدوار برائے قومی اسمبلی این اے268چاغی خاران نوشکی جنرل عبدالقادر بلوچ کے انتخابی کیمپ پر ہینڈ گرنیڈ سے حملہ سکیورٹی فورسز کی جانب سے جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب. تاہم کسی قسم کی نقصان کی اطلاع نہیں ملی دریں اثناء ڈیرہ مراد جمالی صدر پولیس تھانہ کی حدود گوٹھ بلاول بگٹی میں بم دھماکہ دو بچے 6 سالہ نور خان اور آٹھ سالہ علی بخش شدید زخمی ہو گئے جنہیں سول ہسپتال منتقل کردیا گیا زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے اطلاع پر پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ کر دھماکے کی نوعیت کے بارے میں مزید تحقیقات کررہے ہیں کوئٹہ پولیس کے مطابق گزشتہ روز نواں کلی میں نادر گل نامی شخص نے فائرنگ کرکے اپنے رشتہ دار عبدالخالق کو زخمی کردیا جسے فوری طورپر ہسپتال منتقل کردیا کردیاگیاہے ۔ڈاکٹرز کے مطابق زخمی کو ٹانگ میں ایک گولی لگی ہے پولیس کے مطابق واقعہ گھریلو رنجش کا شاخسانہ بتایاجارہاہے ۔