قومی دولت لوٹنے والوں سے پائی پائی کا حساب لیں گے ، مولانا ہاشمی

  • July 5, 2018, 11:27 pm
  • National News
  • 60 Views

کوئٹہ(این این آئی) جمعیت علماء اسلام نظریاتی اور اہلسنت و الجماعت کے قائدین نے کہا ہے کہ ہمارا اتحاد کامیابی کے بعد ملکی خزانہ لوٹنے والے پشتون و بلوچ قوم پرست اور مذہب پرست و تمام قومی سیاسی لیڈروں سے پائی پائی وصول کرکے قومی خزانے میں لائے گا ملک میں عملاً اسلامی نظام کا نفاذ ہی ہمارا ایجنڈا ہے امریکہ ،انڈیا ، و افغان کٹھ پتلی حکومتوں کے ایجنٹوں کے ناپاک عزائم کو ناکام اور ملکی سرحدات کے تحفظ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریگا۔ یہ بات جمعیت علماء اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی نائب و بلوچستان کے امیر مولانا عبدالقادر لونی ، مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا محمود الحسن قاسمی ،اہلسنت و الجماعت کے صوبائی امیرمولانا محمد رمضان مینگل،قاری مہر اللہ ، جمعیت نظریاتی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات حاجی سید عبدالستار شاہ چشتی ،قاری عبدالولی ،مفتی کلیم اللہ ،جمعیت نظریاتی پی بی 24کے امیدوار مفتی رحمت اللہ خلجی ، پی بی 31کے امیدوار عبیداللہ حقانی ،پی بی 26کے امیدوارمولوی خدائے نظر ،مولوی رحمت اللہ حقانی ،مولوی عبدالرحمن اور دیگر نے جمعیت علماء اسلام نظریاتی نواں کلی کے زیراہتمام پشتونستان چوک پر منعقدہ انتخابی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔انہوں نے کہا کہ ہم ملا محمد عمر مجاہد ،ملا منصور شہید کے ساتھی ہیں اور امریکہ و کفری دنیا کے باغی ہیں اسلام اور ملک کے تحفظ کے محافظ ہیں اورقوم پاکستان کا ہر غدار اور دشمن ہی ہمارا دشمن ہے جمعیت علماء اسلام نظریاتی اور اہلسنت و الجماعت میں الحمد اللہ نہ کوئی داغی نہ کوئی چور کرپشن زدہ ہے ہمارا اتحاد عالم اسلام کی وحدت کیلئے ہے اور ہمارے اتحاد سے مخالفین بوکھلاہٹ کا شکار ہیں اور انشاء اللہ پچیس جولائی کوکوئٹہ کے باسی جمعیت نظریاتی و اتحادی جماعتوں کے امیدواروں کو کامیاب بناکر اسلام و ملک دشمن قوتوں کو عبرتناک شکست سے دوچار کردیں گے انہوں نے کہا کہ جمعیت نظریاتی و اہلسنت و الجماعت کا اتحاد مستقل ہے اور نظریاتی بنیادوں پر جدوجہد کرتا رہے گا۔