ایماندار لوگوں کا انتخاب کرپشن کے خاتمے کا واحد حل ہے ، مولانا رمضان مینگل

  • July 5, 2018, 11:27 pm
  • National News
  • 66 Views

کوئٹہ ( آن لائن)پاکستان راہ حق پارٹی کے نامزد امیدوار و اہلسنت والجماعت جمعیت علما اسلام نظریاتی کے حمایت یافتہ امیدوار این اے 266 سے مولانا محمد رمضان مینگل این اے 265 سے قاری عبدالولی فاروقی پی بی 28 سے مفتی کلیم اللہ حیدری پی بی 30 سے حیات معاویہ ایڈوکیٹ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سنی عوام کے حقوق کے لئے ہم میدان میں نکلے ہیں خوشحال اور مستحکم پاکستان بنانے کے لئے دن رات محنت کریں گے عوامی مسائل حل کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے اس صوبے سے کرپشن کا خاتمہ کرکے رہیں گے قوم پرستوں نے بلوچستان کی رگ رگ میں کرپشن جیسا ناسور پیدا کیا اس ناسور کو ختم کرنے کا واحد حل ایماندار لوگوں کا انتخاب ہے اگر عوام نے دوبارہ ان قوم پرستوں اور جعلسازوں کو منتخب کیا تو اس صوبے سے کرپشن کا خاتمہ ناممکن ہو جائے گا اپنے اور اپنے بچوں کے اچھے مستقبل کے لئے 25 جولائی کو استری کے نشان کا انتخاب کریں دریں اثنا پاکستان راہ حق پارٹی پشین کے زیر اہتمام انتخابی دفتر کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عبدالرافع پی بی 20 کے امیدوار مولانا رمضان فاروقی پی بی 19 کے امیدوار مولانا نصیب اللہ آغا مولانا سمیع اللہ حیدری مولانا عبدالوارث نے کہا کہ کوئٹہ سے منتخب ہونے والے ایم این اے اور ایم پی اے نے اس شہر کے عوام کو دھوکے کے سوا کچھ نہیں دیا ہر بار منتخب ہونے کے بعد صرف اپنی جیبیں بھریں ہیں اور الیکشن آتے ہی خادم کا لبادہ اوڑ کر عوام کو بے وقوف بناتے ہیں اس بار اس صوبے کی عوام ان جعلسازوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرینگے انہوں نے کہا کہ اس بار اگر عوام نے ہمیں موقع دیا تو انشااللہ اس صوبے کی خدمت کرکے دکھائیں گے پاکستان راہ حق پارٹی نے امیدوار کوئٹہ پشین نوشکی خاران اور دکی میں اپنے امیدوار کھڑے کئے ہیں تمام اہلسنت عوام پاکستان راہ حق پارٹی کے امیدواروں کو کامیاب کریں اہلسنت والجماعت کے ترجمان نے کہا ہے کہ آج اختر آباد سے اہلسنت والجماعت و پاکستان راہ حق پارٹی و جمعیت علما اسلام نظریاتی کے زیر اہتمام ریلی نکالی جائے گی تمام سنی عوام سے شرکت کی درخواست ہے۔