قلات کے قریب پک اپ کی ٹکر سے 3افرادزخمی

  • July 5, 2018, 11:26 pm
  • National News
  • 65 Views

قلات(نامہ نگار)قومی شاہراہ گرانی کے مقام پر پک اپ زمیاد کی ٹکر سے تین افراد زخمی ہوئے جنھیں سول ہسپتال قلات میں طبعی امداد کے بعد کوئٹہ منتقل کردیا گیا قلات پولیس کے مطابق مستونگ سے پنجگور تیل لے جانے والی زمیاد قلات کا علاقہ گرانی کے مقام موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں موٹر سائکل پر سوار عبدالمالک وال محمد کریم محسن ولد میر حسن۔حنیف احمد ولد عبدالمالک شدید زخمی پو گئے جنہیں فوری طور پر سول ہسپتال قلات پہنچا دیا گیا جہاں پر طبعی امداد کے بعد تینوں زخمیوں کو کوئٹہ منتقل کردیا گیا جبکہ قلات پولیس نے زمیاد کے ڈرائیور چنگیز محمد حسنی کو حراست میں کیکر مزید تفتیش کرہی ہے۔