مستونگ میں طویل لوڈشیڈنگ سے زراعت تباہ ہوگئی، سردار کمال بنگلزئی

  • July 5, 2018, 10:43 pm
  • National News
  • 199 Views

دشت(نامہ نگار)نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما حلقہ پی بی 35 مستونگ کے نامزد امیداور سرداکمال خان بنگلزئی این اے 267 قلات مستونگ سوراب کینامزد امیدوار سابق صوبائی وزیر نواب محمد خان شاہوانی نے کہا ہے کہ حلقہ انتخاب میں بجلی کے طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے زمینداروں اور عوام کا جینا محال کردیا ہے زمینداروں کے باغات خشک ہورہے ہیں اور انھیں کافی نقصان پہنچ رہاہے ان خیالات کا اظہارانہوں نے زمینداروں کی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نیکہا کہ طویل لوڈشیڈنگ کے باعث پورے علاقے میں پانی ناپید عوام پانی کی بوند بوند کیلئے ترس رہے ہیں اور زمیندار طبقہ کے موسمی باغات اور فصلیں پانی کی عدم دستیابی کی وجہ سے تباہ ہوکر انھیں کروڑوں روپے کا نقصانات کا سامنا ہے کے نامزد واپڈا حکام عوام اور زمینداروں کو لوڈشیڈنگ کے بہانے سے تنگ کررہے ہیں