سپریم کورٹ کا فیصلہ حق وسچ کی فتح ہے، بابریوسفزئی

  • July 5, 2018, 10:42 pm
  • National News
  • 73 Views

کوئٹہ(پ ر)پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی سیکرٹریٹ سے جاتی بیان میں صوبائی سیکرٹری اطلاعات بابر یوسفزئی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ سے سے ہمارا حق میں فیصلہ آنا حق اور سچ کی جیت ہے انشاء اللہ پرامن اور ترقی یافتہ بلوچستان کے لئیے پہلے سے زیادہ محنت اور کوشیش کریں گے ان کا کہنا تھا کہ ہمارے مخالفین نے ہم پر جو الزامات لگائے تھے وہ سب آج غلط ثابت ہوئے بلوچستان اور پاکستان کی فلاح و بہبود کے لئیے ہر ممکن اقدامات کریں پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند بھرپور قوت کے ساتھ این اے 260 اور پی بی 17 سے الیکشن میں حصہ لیں گے ان کا مزید کہنا تھا بلوچستان کی عوام کی امیدیں پاکستان تحریک انصاف سے وابستہ ہیں ہم اپنی ذات کے لئیے نہیں بلکہ ایک روشن بلوچستان کے لئیے جدوجہد کررہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ انشاء اللہ الیکشن میں بھرپور کامیاب ہوکر بلوچستان کی عوام کی خدمت کریں گے بلوچستان کی عوام قوم پرستی اور مذہب پرستی کے نام پر بیوقوف بنانے والے لوگوں کو مسترد کردے