قوم پرستوں نے حقوق کا نعرہ لگاکر بلوچ عوام کو بیوقوف بنایا،سراج رئیسانی

  • July 5, 2018, 10:42 pm
  • National News
  • 177 Views

کوئٹہ ( آن لائن)بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی و پاکستان پرست رہنماء نوابزادہ میرسراج رئیسانی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں قوم پرستوں نے حقوق کا نعرہ لگا کر بلوچ عوام کو بے وقوف بنایا عوام کا نام استعمال کرکے اقتدار تک پہنچے 70سال میں صوبے کی تقدیر نہیں بدلی اگر ہم اسٹیبلشمنٹ کی پیداوار ہے تو جب وہ خود وذیراعلیٰ بنے تھے تو کن کا کندھا استعمال کیا تھا اپنی ناکامی چھپانے اور اربوں روپے کرپشن کرنے والے عوام کا سامنا نہیں کر سکتے بلوچستان میں الیکشن کمیشن کی کا رروائیاں سمجھ سے بالاتر ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ’’ آن لائن‘‘ سے خصوصی بات چیت کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ کرپٹ زدہ لو گوں کی دماغ ہمیشہ کرپشن ہو تا ہے اگر کچھ عناصر بلوچستان عوامی پارٹی کو عسکری جماعت کہہ رہی ہے تو وہ جب خود وزیراعلیٰ بن رہے تھے کیا وہ وہی اسٹیبلشمنٹ نے نہیں بنایا تھا جو آج دوسروں پر الزامات لگا رہے ہیں یہ قوم پرست نہیں بلکہ پیٹ پرست ہے جب ان کو چادر اور چار دیواری کا اتنا خیال ہے تو جب ہماری مائیں، بہنیں ہزاروں مل دور جا کر پانی لاتے ہیں جو لوگ یہ کہتے ہیں کہ بلوچستان عوامی پارٹی اسٹیبلشمنٹ کی جماعت ہے جب میر عبدالقدوس بزنجو وزیراعلیٰ بن رہے تھے تو اس وقت قدوس بزنجو کو کیوں سپورٹ کیا گیا۔