صلاح الدین خلجی پشتونخوامیپ کے غلام فاروق کے حق میں دستبردار

  • July 5, 2018, 10:41 pm
  • National News
  • 80 Views

کوئٹہ(سٹاف رپورٹر) شہری ایکشن کمیٹی کے حلقہ پی بی 28سے نامزد امیدوار صلاح الدین خان خلجی نے پشتونخوامیپ کے نامزد امیدوار غلام فاروق خان خلجی کے حق میں غیر مشروط طور پر دستبردار ہونے کااعلان کردیا۔اس بات کااعلان انہوں نے گزشتہ روز اپنی رہائش گاہ پر پشتونخوامیپ کے صوبائی صدر محمدعثمان خان کاکڑاور غلام فاورق خان خلجی سمیت دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ا نہوں نے کہاکہ شہری ایکشن کمیٹی کے پلیٹ فارم سے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے حلقہ پی بی 24سے حلقہ پی بی 29تک امیدواران میدان میں اتارے گئے ہیں کمیٹی کا مقصد شہر میں پانی کی قلت کا خاتمہ ،صفائی کی صورتحال میں بہتری ،صحت ،تعلیم اور دیگر بنیادی ضروریات زندگی کی عوام کو فراہمی ہے ،ایکشن کمیٹی کے فیصلے کے مطابق میں حلقہ پی بی 28سے پشتونخوامیپ کے امیدوار غلام فاورق خان کے حق میں غیر مشروط طورپر دستبردار ہونے کااعلان کرتاہوں ہمارا کوئی مطالبہ نہیں البتہ ہم عوام کیلئے بنیادی ضروریات زندگی کی فراہمی کی امید رکھتے ہیں اور ساتھ ہی یہ بھی توقع رکھتے ہیں کہ غلام فاروق خان دوسرے امیدواروں کی طرح کامیاب ہونے کے بعد عوام کو نہیں بھولیں گے بلکہ اسی طرح عوام کے درمیان موجود رہیں گے ۔