سیشن جج لورالائی محمد جمشید خان کی عدالت سے قتل کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو عمر قید کی سزا

  • July 5, 2018, 10:41 pm
  • National News
  • 91 Views

لورالائی( نامہ نگار)تفصیلات کے مطابق ملزم جمعہ خان ولد عبدالستار ساکن دکی نے اپنے مفرور بھائی عبدالمالک کے ساتھ ملکر ماہ فروری 2016 کو متوفی شاہ محمد کو نزد میونسپل کمیٹی دکی کے دفتر کے نزدیک کلاشنکوف سے فائرنگ کر کے قتل کیا تھاجس کے بعد ملزمان جائے واردات سے فرار ہو گئے تھے تاہم پولیس دکی نے ملزم جمعہ خان کو بعد میں تفتیش کے دوران چمن سے گرفتار کر کے انکے خلاف چالان عدالت میں پیش کیا تھا اس طرح ملزم جمعہ خان کے خلاف جرم ثابت ہونے پران کو شاہ محمد کے قتل کا جرم میں شیشن جج لورالائی محمد جمشید خان نے عمر قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی یاد رہے سرکار کی جانب سے مقدمہ کی پیروی ڈی پی پی کمال خان نے کی