نگران صوبائی وزیراطلاعات سے ای او بی آئی کے نمائندہ وفد کی ملاقات

  • July 5, 2018, 10:40 pm
  • National News
  • 57 Views

کوئٹہ ( خ ن )نگران صوبائی وزیر اطلات و ترجمان صوبائی حکومت ملک خرم شہزاد سے ای او بی آئی کے نمائندہ وفد نے ریجنل ہیڈ ای ا و بی آئی فاروق شہزاد کی سربراہی میں ملاقات کی۔ اس موقع پر ای او بی آئی کے ڈپٹی ریجنل ہیڈ شہزاد احمد اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ای او بی آئی محمد نعیم بھی موجودتھے ۔ ملاقات کے دوران ای او بی آئی کے وفد نے نگران صوبائی وزیر کو اپنے ادارے کی کار کردگی کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ ای او بی آئی وفاقی حکومت کے ماتحت ایک پینشن کا ادارہ ہے لہٰذا اس ضمن میں الیکٹرانک میڈیا اور پرنٹ میڈیا کے ملازمین کی رجسٹریشن سمیت کچھ دیگر مسائل کا انہیں سامنا ہے لہٰذا اس سلسلے میں صوبائی وزیر ان مسائل کے حل کیلئے ان کی معاونت کریں ۔ جس پر صوبائی وزیر نے انہیں یقین دلایا کہ ان کے مسائل و مشکلات کے حل کیلئے ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔