امین جوگیزئی کی مٹھا خان کاکڑ کی حمایت پارٹی ڈسپلن سے انحراف ہے، پی ٹی آئی ژوب

  • July 5, 2018, 10:40 pm
  • National News
  • 48 Views

ژوب ( نامہ نگار) پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر حلقہ پی بی 2کے اُمیدوار صمد خان مندوخیل ،صوبائی رہنما حاجی نصراللہ مندوخیل اورگلستان مندوخیل نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دنوں این ۔اے 257 کیلئے پی ٹی آئی کے نامزد اُمیدوار نوابزادہ امین جوگیزئی کا ژوب میں حلقہ PB-2 پر آزاد اُمیدوار حاجی مٹھاخان کاکڑ کے حمایت کااعلان پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی ہے ہمارے ساتھ اورنہ ہی صوبائی صدر یارمحمد رند نے کوئی مشاورت کی ہے لہذاہم صوبائی صدر سے اپیل کرتے ہیں کہ پارٹی مشاور ت کے بغیر آزاد اُمیدوار کی حمایت کے اعلان کانوٹس لیاجائے کیونکہ این۔اے 257 کے اُمیدوارکو پارٹی نے نامزد کیاہے وہ کسی بھی اُمیدوار کے حمایت کااعلان پارٹی کے ضلعی صوبائی قیادت کے بغیر نہیں کرسکتاہے ۔مذکورہ اُمیدوار پارٹی کی ساکھ کو نقصان پہنچارہاہے۔