ملکی سلامتی کا دارومدار اسلام کے نفاذ میں ہے، فضل آغا

  • July 5, 2018, 10:40 pm
  • National News
  • 36 Views

کوئٹہ (پ ر) جمعیت علما اسلام کے رہنما ؤں نے کہا ہے کہ سیاست آج سے نہیں بلکہ حضور اکرم ﷺ کے دور سے شروع ہوئی ملک کی بہتری اور سلامتی اسلامی نظام کے نفاذ میں ہے ملک میں پھیلی انتشار اور افراتفری کے خاتمے کیلئے اسلامی نظام کانفاذملک میں ناگزیر ہوچکا ہے عوام زئی ، خیلی، قوم پرستی سے بالا تر ہو کر ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کیلئے 25جولائی کو فیصلہ کن نتائج دیں جمعیت علما اسلام ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ اور اسلامی ریاست کی ضامن جماعت ہے ان خیالات کا اظہار جمعیت علما اسلام کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید محمد فضل آغا، مولانا محمد یوسف، حاجی شوکت ترین ، تحصیل امیر مولوی شاکر ، محبوب شاہ آغا، سید صالح آغا اور دیگر علما کرام نے پشین کے مختلف علاقوں کلی کربلا کے شاہی کوٹ، خڑ بادیزئی، ڈوری سلیمان خیل ، ملیزئی میں حاجی شوکت ترین اور نصیب اللہ کی رہائش گاہوں پر پشتونخوامیپ اور اے این پی سے عبدالمنان اور محمد آصف اور دیگر سینکڑوں کارکن مستعفی ہوکر جمعیت علما اسلام میں شمولیت کے موقع پر پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا جمعیت علما اسلام کے قائدین نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ امت مسلمہ اور خصوصا پاکستان کے مسلمانوں کی دنیا و آخر ت کی بقا اور کامیابی صرف اور صرف دین اسلام میں ہے ، سیاست کی بنیاد حضوراکرم ﷺ کے دور میں رکھی گئی اس سے پہلے معاشرہ مختلف قبیلوں میں تقسیم ہوچکاتھا اور ہرقبیلے کے سردار خدا بنے بیٹھے تھے معاشرے عام انسان کو انصاف کے مواقع فراہم نہیں تھے۔