راتوں رات بننے والی جماعت25جولائی کو ہی ختم ہوجائیگی، یونس بلوچ

  • July 5, 2018, 10:39 pm
  • National News
  • 63 Views

کوئٹہ (اے پی پی)پاکستان مسلم (ن) کے این اے 266 اورپی بی 30 کوئٹہ سے نامزد امیدوارمحمد یونس بلوچ نے کہاہے کہ راتوں رات بننے والی جماعت 25 جولائی کوہی ختم ہوگا۔بلوچستان کے محب وطن عوام نے خدمت کاموقع دیا توکوئٹہ میں پینے کی صاف پانی، ٹریفک نظام کی بہتری اورعوام کی بنیادی مسائل کے حل کے لیے بھر پورطورپر اپناکرداراداکرونگا۔ان خیا لات کااظہارجمعرات کو ’’اے پی پی‘‘سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔محمدیونس بلوچ نے کہاکہ بلوچستان کے عوام اب باشعورہوچکے ہیں و ہ حادثاتی طورپر وجود میں آنے والی جماعت کے امیدواروں کو مکمل طورپر مسترد کردینگے ۔مسلم لیگ (ن) انتخابات میں بھرپورطورپر کامیاب ہوگی ۔محمد نوازشریف کیسز کے باوجودملک میں موجود ہے اوردورانتخابی مہم بھرپورطورپر چلارہے ہیں ایک سوال کے جواب میں کہاکہ کوئٹہ شہر میں پینے کی صاف پانی کی فراہمی اورٹریفک بہت بڑے مسائل ہے عوام نے خدمت کاموقع دیاتوعمل طورپر کوئٹہ کے عوام کی بنیادی مسائل کے حل کے لیے اقدامات اٹھاونگا ۔