بجلی کی بندش کی اطلاع

  • July 5, 2018, 10:38 pm
  • National News
  • 119 Views

کوئٹہ(پ ر)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے اعلان کے مطابق 132KVتربت ۔پسنی گوادر ٹرانسمیشن لائن پرضروری مرمت کے کاموں کے سلسلے میں پسنی، گوادر اور گوادرانڈسٹریل اسٹیٹ گرڈسٹیشنوں سے 6جولائی تا20جولائی (روزانہ) صبح 7بجے سے دوپہر2بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔تاہم کیسکوکی جانب سے اس زحمت پر متعلقہ صارفین سے پیشگی معذرت کی گئی ہے۔