اے سی گوادر کی زیر صدارت انتخابی ضابطہ اخلاق سے متعلق اجلاس کا انعقاد

  • July 5, 2018, 10:38 pm
  • National News
  • 65 Views

گوادر( خ ن )ڈپٹی کمشنر گودار کیپٹن ریٹائر ڈ وسیم کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر گودار کی زیر صدارت الیکشن 2018ء کے ضابطہ اخلاق سے متعلق اجلاس منعقدہوا ۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر انڈ ر ٹرینگ سوبان د شتی بی بی 51- کے ماینٹر نگ آفیسر عبدالوہاب ،عبداللہ بلوچ،تحصیل دار عزیز اللہ سمیت مختلف سیاسی پارٹیوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔اجلاس میں الیکشن کمیشن کی جانب سے عام انتخابات لے لیے جاری کردہ ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیاگیا ۔اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ الیکشن 2018کے شفاف اورپرامن انقصاد اور ٹر ن آوٹ کوبڑ ھانے میں تمام سیاسی پارٹیاں اپنا کردار اداکریں گی ۔اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ضا بطہ اخلاق 2018پرعمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا ۔