گرگناڑی قومی تحریک کے چیئرمین ملی مسلم لیگ میں شامل

  • July 5, 2018, 10:37 pm
  • National News
  • 48 Views

کوئٹہ (سٹاف رپورٹر) گرگناڑی قومی تحریک کے چیئرمین میرشاہ جہان گرگناڑی نے ملی مسلم لیگ میں شمولیت کااعلان کردیا۔ اس بات کااعلان انہوں نے ملی مسلم لیگ کے صوبائی صدر مولانارانا محمد اشفاق کے ہمراہ پریس کانفرنس کے موقع پرخطاب کے دوران کیا۔انہوں نے کہاکہ سیاسی جماعتوں کے قائدین اقتدار میں آکر عوام کو بھلا دیتے ہیں جس کی وجہ سے ہم ملی مسلم لیگ میں شمولیت کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ ملی مسلم لیگ نے ہمیشہ پاکستان سے محبت کی بات کی ہے پاکستان نظریہ کی بنیاد پر قائم ہواہے میری قوم اور قبیلے کے افراد ملی مسلم لیگ کے امیدواروں کی حمایت کرینگے ۔اس موقع پرملی مسلم لیگ کے صوبائی صدر مولانارانا محمد اشفاق کاکہناتھاکہ ولی محمد برکت سے ملاقات ہوئی ہے بہت جلد وہ بھی ملی مسلم لیگ میں شمولیت کرینگے ،بلوچستان کے لوگوں کی امیدیں ملی مسلم لیگ سے وابستہ ہوگئی ہیں جس کے باعث لوگ جوق درجوق جماعت میں شمولیت اختیار کررہے ہیں ،انہوں نے کہاکہ ملی مسلم لیگ نے 265امیدوار میدان میں اتارے ہیں ہم ملی مسلم لیگ اور اللہ اکبر کے پلیٹ فارم سے جدوجہد کررہے ہیں ۔