باپ عارضی پارٹی ، الیکشن کے بعد ختم ہوجائیگی ، میر حاصل خان بزنجو

  • July 5, 2018, 10:35 pm
  • National News
  • 77 Views

تربت (نامہ نگار)نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اور سابق وفاقی وزیر میرحاصل خان بزنجو کی تربت میں نیشنل پارٹی کیالیکشن سیل میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نیشنل پارٹی منظم سیاسی وجمہوری اصولوں کی بنیاد پرسیاست کررہی ہے اسی جمہوری اصولوں کی بنیاد پرالیکشن لڑ رہے ہیں۔ نیشنل پارٹی نے یونیورسٹی اور ادارے بنائے ہیں جوپچھلے30 سال سے کسی نے نہیں بنایاہے۔ ڈاکٹرمالک کی مخلصی اور وڑن کی بدولت تربت کانقشہ بدل چکاہے۔ نیشنل پارٹی نے جومنشور دیاہے 70فیصد اس پرعمل کیاہے۔ موجودہ الیکشن کے تناظرمیں سب سے پہلے نیشنل پارٹی نے اپنامنشور پیش کیاہے۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ باپ ایک کنگ پارٹی ہے باپ کی بیشترلیڈر سابق صوبائی اور وفاقی حکومت کاحصہ رہے ہیں۔ باپ عارضی اور کچھ مقاصدکیلئے بنایاگیاہے 15 اگست کوصوبائی اور وفاقی حکومت بننے کیساتھ باپ کاوجود ختم ہوگی۔اسطرح کے تجربات پہلے بھی کئے گئے ہیں۔ عوام ان حالات کامقابلہ کرکے نیشنل پارٹی کیامیدواروں کوسپورٹ کریں جبکہ نیشنل پارٹی کیمرکزی رہنما اور سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے کہاکہ باپ اور بام میری حکومت کی ناکامی سے نہیں بنے ہیں بلکہ انکوبنناتھااور باپ میں شامل میری اور نواب ثناء اللہ کی حکومت کاحصہ تھے۔اس طرح کے تجربات کی مزمت کرتے ہیں انہوں نے کہاکہ مکران میں بجلی بحران پردکھ اور افسوس ہے لیکن یہ وفاقی ادارہ ہے ہم نیوفاقی حکومت کوکہاہے کہ مکران میں بجلی کی مستقل حل کیلئے 300میگاواٹ کاپاورپلانٹ لگایاجائے اور ہی سینیٹر میرمحمد اکرم دشتی نے پریس کانفرنس سے خطاب میں کہاکہ نیشنل پارٹی نے قربانیاں دیکر 2013کے مقابلے میں عوام۔کوپرامن بلوچستان دیاہے آج ہرپارٹی اپنے امیدواروں کی الیکشن مہم چلارہاہے 2013کیالیکشن میں امیدوار اور ووٹرز خوفزدہ تھے۔