اقتدار میں آکر تمام تباہ حال اداروں کوفعال کیا، پشتونخوامیپ

  • July 5, 2018, 10:32 pm
  • National News
  • 61 Views

گلستان ( پ ر) پشتونخوامیپ روز اول سے غیر جمہوری قوتوں کے مقابلے میں سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوئی ہے ، ہم نے عوام کی حق حاکمیت کے حصول کی خاطر بے شمار قربانیاں دی ہیں ، آئندہ بھی عوام کے قومی حقوق کے دفاع اور خدمت کے مشن کو جاری رکھیں گے ۔ غیور عوام پارٹی کی عوامی خدمت اور کاکردگی کی بنیادپر 25جولائی کو این اے 263پر پارٹی چےئرمین محمود خان اچکزئی اور پی بی 22گلستان سے عبدالمجید خان اچکزئی کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کیلئے ’’ درخت ‘‘ پر مہر ثبت کرے۔ ان خیالات کا اظہار پارٹی کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری پی بی 22گلستان کم تو بہ اچکزئی سے پارٹی کے نامزد امیدوار عبدالمجید خان اچکزئی ، ڈاکٹر حنیف اچکزئی ،منان اچکزئی ، تورآکا ،حمید اللہ ، غلام علی نے حلقے کے مختلف علاقوں گلستان داروزئی، کلی حاجی غلام علی سرگڑھ ، کلی سرگڑھ محمد غوث ، حاجی گل شاہ ، کلی محبوب ، کلی سلیم ذکریازئی ، کلی حاجی سرفراز ، کلی شیر آکا ، کلی حاجی سلیمان ، دولنگی ، کلی حاجی علی جان ،کلی عبدالواحد بادیزئی ،کلی سیگی حمید آکا ، کلی سیگئی غنی آکا ، کلی سیگئی دستگیر ، کلی حبیب اللہ صالح زئی، کلی حق داد احمد خیلان، نورک سلیمانخیل، عبدالرحمن زئی، لاجبر ، شمشوزئی میں اولسی جرگوں ، کارنر میٹنگوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مقررین نے کہا کہ آج جمہوری اور غیر جمہوری قوتوں کے درمیان کشمکش عروج پر ہے جمہوری قوتوں کی کامیابی جمہوریت کی تاریخ میں ایک سنگ میل ثابت ہوگی، تمام جمہوریت پسند ، وطن دوست عوام کا فریضہ ہے کہ وہ 25جولائی کو پارٹی کے انتخابی نشان ’’ درخت ‘‘ پر مہرثبت کرکے پارٹی کے نامزد امیدواروں کو بھاری مینڈیٹ سے کامیاب کرائیں۔ انہوں نے کہا کہ پشتونخوامیپ نے اپنے دور حکومت میں ماضی کی حکومتوں کی جانب سے ہر شعبہ زندگی کے تباہ حال اداروں کو فعال کرکے انہیں عوامی خدمت پر مامور کیا ۔ تعلیم ، صحت ، آبنوشی ، مواصلات سمیت ہر شعبے میں پشتونخوامیپ نے ریکارڈ ترقیاتی کام کرائیں ۔ تعلیم کے شعبے میں نئے سکولوں کے قیام ، سکولوں کی عمارت ، سکولوں میں اضافی کمروں ، امتحانی ہالز ،مستحق طلباء وطالبات میں تعلیمی وظائف کی تقسیم ،تعلیمی اداروں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی ،اساتذہ اور طلباء کی حاضری ،صحت کے شعبے میں نئے بنیادی ہیلتھ مراکز کی تعمیر ، پرانے ہیلتھ مراکز کو فعال کرنے ، ایمبولینس کی فراہمی ، ڈاکٹراور سٹاف کی حاضری کو یقینی بنانے ، ادویات اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی، مریضوں میں میڈیکل فنڈز کی تقسیم، پانی وبجلی کے شعبے میں واٹر سپلائی سکیمات کی تنصیب ، پائپوں کی فراہمی ، واٹرچینلز کی تعمیر ،مختلف کلیوں کو بجلی کی فراہمی ، بجلی کے کھمبوں ، ٹرانسفارمرز، سٹریٹ لائٹس کی تنصیب ، واٹرسٹوریج ٹینکس کی تعمیر ،مواصلاتی شعبے میں مختلف بڑے بڑے شاہراہوں ، سڑکوں کی تعمیر ومرمت ،سڑکوں کو بلیک ٹاپ کرنے، کلیوں میں گلیوں ونالیوں کی پختگی وتعمیر کی گئی ۔ قدرتی موسمی آفات آنے پر توبہ کے علاقے میں ہنگامی بنیادوں پرشاہراہوں کو کھولنے کے اقدامات ،کھانے پینے کی اشیاء دیگر ضروریات استعمال اور امدادی سامان کی فراہمی کو یقینی بنانے اور صاف شفاف انداز میں بلا امتیاز تمام مستحقین تک پہنچانے سمیت دیگر عوامی خدمت پرپشتونخوامیپ مامور رہی ۔