پانچ سال اقتدار میں رہنے والوں نے عوام کیلئے کچھ نہیں کیا، اصغر اچکزئی

  • July 5, 2018, 10:32 pm
  • National News
  • 49 Views

کوئٹہ ( آن لائن) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر حلقہ این اے قلعہ عبداللہ اور پی بی 23 سے نامزد امیدوار اصغر خان اچکزئی حلقہ پی بی 21 سے نامزد امیدوار انجینئرزمرک خان اچکزئی نے کہا ہے کہ پشتونوں کی بقاء ترقی اور خوشحالی کی ضامن عوامی نیشنل پارٹی ہے عوامی نیشنل پارٹی نے پشتونوں کے حقوق کے لئے جو قربانیاں دی ہیں تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی اصولوں کی سیاست کرنے والے اب حلقہ انتخاب میں کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہے باچا خان اور ان کی تحریک سے اصولوں پر نہیں بلکہ مفادات کی سیاست پر کچھ لوگ الگ ہوئے عوامی نیشنل پارٹی نے ہر دور اقتدار میں پشتونوں کے حقوق کے لئے ڈٹ کر مقابلہ کیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے کلی فقیران ‘ کلی حمید کولک کاکوزئی اور کلی لمڑان میں انتخابی مہم کے سلسلہ میں مختلف اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سابق سینیٹر داؤد خان اچکزئی ‘ عبدالجبارکاکڑ ‘ ملک عثمان اچکزئی ‘ سعداللہ خپلواک ‘ نیک محمد طوغی وال ‘ ملک حنیف مسے زئی ‘ عین اللہ اور حاجی امان اللہ نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی ہے جب اصولوں کی سیاست پر ہمارے اتحادی ساتھ نہیں چلے تو ہم اس وقت اقتدار سے الگ ہوئے تھے مگر کچھ لوگوں نے جس مقصد پر پشتونوں سے ووٹ لئے تھے وہ اپنے ذاتی مفادات کی خاطر 5 سال جس کے ساتھ اتحادی رہے ان سے پشتونوں کے مفاد پر نہ تو کوئی اختلاف رکھا نہوں نے کہا کہ قلعہ عبداللہ کی پسماندگی کے ذمہ دار وہ لوگ ہیں جنہوں نے پانچ سال اقتدار میں رہ کر تمام تر اختیارات لانے کے باوجود عوام کے لئے کچھ نہیں کیا انہوں نے کہا کہ ہمارے اکابرین نے جس طرح پشتونوں کے حقوق کے لئے اقدامات اٹھائے ہیں تو ہم بھی ان کے نقش قدم پر چل کر پشتونوں کے حقوق کے لئے جدوجہد کریں گے اگر عوام نے خدمت کرنے کا موقع دیا تو تعلیم ‘ صحت کے شعبوں کی بہتری کے ساتھ ساتھ زراعت اصلاحات لانے کے لئے بھی اقدامات اٹھائیں گے ہم جمہوری لوگ ہیں جمہوری نظام پر یقین رکھتے ہیں 5 سال تک اقتدار میں رہنے والوں نے عوام کے حقوق کے لئے کچھ نہیں کیا انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیارولی نے جس طرح پشتونوں کے حقوق کے لئے آواز بلند کی ہے تاریخ گواہ ہے کہ ہمارے اکابرین نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کرکے ملک میں جمہوری نظام کی مضبوطی کے لئے اپنا کردار ادا کیا ہے اور حالات کا تقاضا ہے کہ یہاں کے پشتون عوام عوامی نیشنل پارٹی کو عام انتخابات میں کامیابی سے ہمکنار کرکے اپنے حقوق کے لئے پشتون دوستی کا ثبوت دیں پشتونوں کی بقاء ترقی اور خوشحالی کی ضامن عوامی نیشنل پارٹی ہے عوامی نیشنل پارٹی نے پشتونوں کے حقوق کے لئے جو قربانیاں دی ہیں تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی اصولوں کی سیاست کرنے والے اب حلقہ انتخاب میں کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہے باچا خان اور ان کی تحریک سے اصولوں پر نہیں بلکہ مفادات کی سیاست پر کچھ لوگ الگ ہوئے عوامی نیشنل پارٹی نے ہر دور اقتدار میں پشتونوں کے حقوق کے لئے ڈٹ کر مقابلہ کریں گے ۔